ضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور یزید کی شخصیت کے حوالے سے علماے اہلِ سنت کا موقف بے غبار رہا ہے، تاہم بیسویں صدی میں بعض مخصوص وجوہ کی بنیاد پر محمود عباسی جیسے لوگوں نے خاندانِ زہرا کے خلاف اپنے بغض و عداوت کو تحقیق کے نام پر کاغذ پہ منتقل کیا جس کے تعاقب کے لیے اللہ نے مولانا عبدالرشید نعمانی جیسے محققین کو توفیق دی اور انھوں نے اس پر مقالات اور کتابیں تحریر فرمائیں۔ انکی مختصر کتاب "یزید کی شخصیت اہلِ سنت کی نظر میں"پیش خدمت ہے۔ یہ کتاب یزید کو حسین رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں فوقیت دینے والوں کے دلائل کا جواب اور اس کی شخصیت پر ایک معتدل تبصرہ اور تحقیق ہے۔