سرزمین عرب سے متعلقہ قصص و واقعات کے متعلق جغرافیائی مباحث کے اعتبار سے حضرت مولانا سید سلیمان ندوی کی ”تاریخ ارض القرآن“ ہندوپاک میں خصوصی شہرہ رکھتی ہے‘ مولانا ندوی کا قابل قدر معیار تحقیق وتفتیش راقم کی کوتاہ نظر میں اس کتاب میں نمایاں معلوم ہوتا ہے۔متقدمین ومتأخرین کی آراء کو یکجا فرما کر مولانا ندوی نے جس انداز میں بحث فرمائی ہے‘ وہ واقعی دل موہ لینے والی ہے‘ سرزمین عرب کی تواریخ کے سلسلے میں”تاریخ ارض القرآن“ ایک ہندی نژاد عالم کا حسین مرقع ہے اور ان کی یہ کاوش قابل صد مدح وتحسین ہے۔
اس کتاب کا پہلا حصّہ میں ارض_قرآن کا جغرافیہ اور اقوام_عرب کی سیاسی، تاریخی، نسبی اور قومی حالات سے بتطبیق قرآن بحث ہے، جس سے ظاہر ہوگا کہ عرب کی قوم میں اسلام سے پہلے بھی دنیا میں کیا کیا کارنمایاں انجام دیے ہیں، اور ان کی تمدن نے یمن، شام و عراق میں کس حد تک وسعت حاصل کی تھی. |
Contact usAlcock St, Maddington, WA, 6109
|
MAIN BOOKSHELVES |
|