ISSN: 0430-4055 (Print Version) ISSN: 2518-9948 (Online) Frequency: Quarterly (4 issues per year) Availability: Print and Online Languages within journal's scope: Urdu Website:http://irigs.iiu.edu.pk:64447/ojs/index.php/irifikronazar
Fikr-o-Nazarفکر و نظر علمی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ “فکرونظر” ادارہ تحقیقات اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا اردو زبان میں ترجمان ہے۔ “فکرو نظر” مسلمہ علمی و تحقیقی معیار کا حامل ایک معروف مجلہ ہے جس کو ہمیشہ ملکی و غیر ملکی ممتاز اہل علم کی رفاقت حاصل رہی ہے۔مجلہ کے مدیر ڈاکٹر ضیاء الحق ہیں جبکہ ماضی میں ملک کے نامور محققین فکر ونظر کی ادارت کی ذمہ داریاں نبہا چکے ہیں جن میں ڈاکٹر فضل الرحمٰن، ڈاکٹر شیر محمد زمان،ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن اور ڈاکٹر خالد مسعود جیسے اہل علم کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ فکر و نظر اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے “وائے” کیٹیگری میں منظور شدہ ہے اور اس کا آئی ایس ایس این نمبر 0430-4055 ہے۔ ادارہ تحقیقات اسلامی کا قیام ساٹھ کی دہائی میں کراچی میں عمل میں آیا۔ ادارہ نے جولائی،اگست 1963ء میں کراچی ہی سے “فکر و نظر” کے نام سے اردو میں یہ ماہنامہ جاری کیا۔اس زمانے میں کراچی پاکستان کا دارالحکومت تھا.بعد ازاں جب اسلام آباد کو پاکستان کا نیا دارالحکومت قرار دیا گیا اوروفاقی ادارےکراچی سے اسلام آباد منتقل ہونا شروع ہوئے تو ادارہ تحقیقات اسلامی کو بھی کراچی سے اسلام آبادمنتقل کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں جگہ کی دستیابی میں دشواری کی بناپر شروع میں ادارہ تحقیقات اسلامی کا دفتر لال کڑتی راولپنڈی میں قائم کیا گیااور جون1967ء (ج5،ش2 )سے ستمبر1967ء(ج5،ش5) تک مجلہ کے4شمارے یہیں سے شائع ہوئے۔ بعد ازاں ادارہ تحقیقات اسلامی کا نیا دفتر میلوڈی اسلام آباد میں قائم کیا گیا تو اگلے تیرہ سال تک فکر و نظر یہیں سے شائع ہوتا رہا۔ جب 1980ء میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا قیام عمل میں آیا تو ادارہ تحقیقات اسلامی کو اسلامی یونیورسٹی کے ماتحت کر دیا گیا۔ چنانچہ اس وقت سے مجلہ “فکر و نظر” اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس سے شائع ہو رہا ہے۔ فکر ونظر میں قرآن، حدیث، فقہ،علم الکلام اورتصوف جیسے علوم کے علاوہ تاریخ اسلام ، تعلیم و تدریس، فلسفہ، تقابل ادیان، سائنس،ادبیات، معاشیات، عمرانیات، سیاسیات، ثقافت و تمدن، اصول قانون اور معاصر افکار پر اسلامی نقطۂ نظرکی وضاحت پر مبنی تحقیقی مقالات اور مضامین شائع کیے جاتے ہیں۔ نیزعلوم اسلامیہ پر شائع ہونے والی کتابوں کا تعارف و تبصرہ بھی فکر و نظر کا مستقل جز ہے۔ مجلہ اپنی 52سالہ تاریخ میں متعددخصوصی نمبرز شائع کرچکا ہے