English / Arabic - UNESCO JOURNALISM CURRICULUM:
Comments about this curriculum from UNESCO: "The proposed Journalism Curricula is a generic model that can be adapted according to each country’s specific needs." PLEASE NOTE: Library staff has not read this document and does not know its alignment religious aspects. We leave it to educators and experts in the field of journalism to further scrutinize the information before using. Download: ENGLISH, ARABIC |
Urdu - Sahafat aur Us Ki Shara'i Hudood
(Read / Download) This book is a collection of articles by 4 learned scholars Indo-Pak Subcontinent: Molana Ashraf Ali Thanvi, Mufti Muhammad Shafi, Mufti Taqi Usmani and Mufti Rafi Usmani. It clear explains the "to-do's" and "not-to-do's" or journalism in the light of Islamic teachings. It also covers the etiquette of journalism and important principles that have to be kept in front of mind while conveying news and broadcasting information. |
Urdu - اسلام ، کفر تصادم اور مغربی ذرائع ابلاغ کا زہریلا پروپیگنڈہ
Download مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ سے دن رات یہ گمراہ کن اور زہریلا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں ،اسلام دہشت گردی سکھاتا ہے ، قرآن مجید دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے ،پیغمبر اسلام خو نی پیغمبر ہیں ،پیغمبر قاتل ہیں ، اسلام قصاب کی دکان ہے ۔(نعوذ باللہ من ذالک )اس پروپیگنڈا کے ذریعہ عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات اور غلط فہمیاں پیدا کرنےکی سعی نامراد کی جاتی ہے لیکن مسلمان حکمران اپنی اپنی مصلحتوں کی چھتری تلے دم سادھے خاموش ہیں ۔ محترم جناب مولانا محمداقبال کیلانی نے زیر مطالعہ کتاب مرتب کرکے کفار کےگمراہ کن اور سوقیانہ زہریلے پروپیگنڈے کی اصل حقیقت کو آشکارا کیا ہے یہ کتابچہ درج ذیل چار مضامین پر مشتمل ہے 1۔فتنوں کانیا دور 2۔دہشت گردکون ہیں؟ 3۔اسلام... امن وسلامتی کادین ہے 4۔امت مسلمہ کا مستقبل؟ اللہ تعالی سے دعا کہ اللہ فتنوں کےاس دور میں مسلمانوں کو اپنے دین پرثابت قدم رہنے اور مسلمانوں کو باہمی اتحادواتفاق پیداکرنےکی توفیق دے -آمین |
Urdu - صحافت اور اس کی اخلاقی اقدار
Download انسان ازل سے حالات سے باخبر رہنے کا خواہش مند رہا ہے اس کی یہ خواہش مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے پوری ہوتی رہی ہے۔ شروع میں تحریریں پتھروں اور ہڈیوں پر لکھی جاتی تھیں، پھر معاملہ درختوں کی چھال اور چمڑے کی طرف بڑھا۔ زمانہ نے ترقی کی تو کاغذ او رپریس وجود میں آیا۔ جس کے بعد صحافت نے بے مثال ترقی کی، صحافت سے بگڑی ہوئی زبانیں سدھرتی ہیں، جرائم کی نشان دہی اور بیخ کنی ہوتی ہے، دوریاں قربتوں میں ڈھلتی ہیں، معاشرتی واقعات وحوادثات تاریخ کی شکل میں مرتب ہوتی ہیں۔ بالخصوص نظریاتی اور اسلامی صحافت معاشرہ کی مثبت تشکیل ، فکری استحکام، ملکی ترقی کے فروغ ، ثقافتی ہم آہنگی ، تعلیم وتربیت اصلاح وتبلیغ ، رائے عامہ کی تشکیل ، خیر وشر کی تمیز اور حقائق کے انکشاف میں بہت مدد دیتی ہے۔صحافت ایک امانت ہے، اس کے لیے خدا ترسی ، تربیت واہلیت اور فنی قابلیت شرط اول ہے۔ فی زمانہ بدقسمتی سے بہت سے ایسے لوگوں نے صحافت کا پیشہ اختیار کر لیا ہے جن میں دینی اور اخلاقی اہلیت نہیں، اصول اور کردار کے لحاظ سے وہ قطعاً غیر ذمہ دار اور مغربی یلغار کی حمایت اور لادینی افکار کو نمایاں کرنے میں سر گرم ہیں۔ موجودہ دور کی صحافت میں گنے چنے افراد کے علاوہ اکثریت لکھنے والے سیکولر اور لبرل ہیں۔ یہ لوگ مغرب کی پوجا کرتے ہیں او رانہیں کے افکار کو اجاگر کرتے ہیں، دین اورمذہب کے خلاف لکھنا ان کا شیوا بن چکا ہے ۔ لادینیت اور لامذہبیت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔حالاں کہ صحافت ایک مقدس اور عظیم الشان پیشہ ہے، جس کے ذریعے ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکتی ہے ۔ اسلامی صحافت قوم کے ذہنوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ان کی فکری راہ نمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔ لوگوں کو ظلمات سے نکال کر نور ہدایت کی طرف لاتی ہے، برے کاموں سے روکتی اور اچھے کاموں کی ترغیب دیتی ہے۔۔ زیر تبصرہ کتاب " صحافت اور اس کی اخلاقی اقدار"معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ اور محترمہ مریم خنساء دونوں کے مشترکہ مضامین پر مشتمل تصنیف ہے ۔ یہ درحقیقت کوئی مستقل کتاب نہیں ہے بلکہ مختلف اوقات میں صحافت کے حوالے سے لکھے گئے مضامین پر مشتمل ہے۔اللہ نے محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین |
Urdu - جماعت اہل حدیث کی صحافتی خدمات
Read / Download انسان ازل سے حالات سے باخبر رہنے کا خواہش مند رہا ہے اس کی یہ خواہش مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے پوری ہوتی رہی ہے۔ شروع میں تحریریں پتھروں اور ہڈیوں پر لکھی جاتی تھیں، پھر معاملہ درختوں کی چھال اور چمڑے کی طرف بڑھا۔ زمانہ نے ترقی کی تو کاغذ او رپریس وجود میں آیا۔ جس کے بعد صحافت نے بے مثال ترقی کی، صحافت سے بگڑی ہوئی زبانیں سدھرتی ہیں، جرائم کی نشان دہی اور بیخ کنی ہوتی ہے، دوریاں قربتوں میں ڈھلتی ہیں، معاشرتی واقعات وحوادثات تاریخ کی شکل میں مرتب ہوتی ہیں۔ بالخصوص نظریاتی اور اسلامی صحافت معاشرہ کی مثبت تشکیل ، فکری استحکام، ملکی ترقی کے فروغ ، ثقافتی ہم آہنگی ، تعلیم وتربیت اصلاح وتبلیغ، رائے عامہ کی تشکیل ، خیر وشر کی تمیز اور حقائق کے انکشاف میں بہت مدد دیتی ہے۔صحافت ایک امانت ہے، اس کے لیے خدا ترسی ، تربیت واہلیت اور فنی قابلیت شرط اول ہے۔ فی زمانہ بدقسمتی سے بہت سے ایسے لوگوں نے صحافت کا پیشہ اختیار کر لیا ہے جن میں دینی اور اخلاقی اہلیت نہیں، اصول اور کردار کے لحاظ سے وہ قطعاً غیر ذمہ دار اور مغربی یلغار کی حمایت اور لادینی افکار کو نمایاں کرنے میں سر گرم ہیں۔۔حالاں کہ صحافت ایک مقدس اور عظیم الشان پیشہ ہے، جس کے ذریعے ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکتی ہے۔ اسلامی صحافت قوم کے ذہنوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ان کی فکری راہ نمائی کا فریضہ انجام دیتی ہے۔ لوگوں کو ظلمات سے نکال کر نور ہدایت کی طرف لاتی ہے، برے کاموں سے روکتی اور اچھے کاموں کی ترغیب دیتی ہے۔جماعت اہل حدیث نے صحافت کی اس اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھرپور انداز میں اس میں حصہ ڈالا ہے اور بے شمار رسائل وجرائد اور اخبارات کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا عظیم الشان بیڑا اٹھایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "جماعت اہلحدیث کی صحافتی خدمات" محترم مولانا محمد مستقیم سلفی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے ہندوستان میں اہل حدیث کی صحافتی خدمات کو جمع فرما دیاہے۔ اللہ تعالی ان کی ان مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین |
English - Virtual University Pakistan Lecture Handouts
(All the following topics are also offered as Certificate courses from vu.edu.pk and use handouts below as learning material) MCM101 Introduction to Mass Communication MCM301 Communication skills MCM304 Mass Media in Pakistan MCM310 Journalistic Writing MCM311 Reporting and Sub-Editing MCM401 Fundamentals of Public Relations MCM404 Globalization of Media MCM411 Introduction to Broadcasting MCM431 Development Communication MCM501 Advertising for Print and Electronic Media MCM511 Theories of Communication MCM514 Feature & Column Writing MCM515 Radio News Reporting & Production MCM520 Contemporary Mass Media MCM516 TV News Reporting & Production MCM531 Community Journalism MCM532 Magazine Journalism MCM601 Media Management MCM604 International Communication MCM610 Mass Communication Law & Ethics |
Urdu - Islami Sahafat
معاشرے کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے اصلاح وتجدید کی جو کوششیں ہو رہی ہیں،ان کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے ہر شعبے کے بارے میں اسلامی تعلیمات کو مرتب شکل میں پیش کرنے کی سعی کی جائے۔صحافت اور ذرائع ابلاغ بھی جدید معاشرے کا نہ صرف اہم شعبہ ہیں ،بلکہ یہ دوسرے تمام شعبوں پر اثر انداز ہو کر ان کی صورت گری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہین۔اس لئے اس شعبے کا اسلامی بنیادوں پر استوار ہونا نہایت ضروری ہے،لیکن بد قسمتی سے اب تک اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور اس باب میں کوئی سنجیدہ علمی کوشش نہیں کی گئی ہے۔اس شعبے میں اسلامی اصول واحکام کی کماحقہ پابندی نہ ہونے کے مضمر اثرات بہت نمایاں ہیں۔ایک طرف صحافت اور اہل صحافت کا اخلاقی معیار متاثر ہو رہا ہے تو دوسری طرف اس کمی کے باعث ہمارے معاشرے میں گوناگوں خرابیوں کو راہ مل رہی ہے۔زیر تبصرہ کتاب (اسلامی صحافت) سید عبید السلام زینی کی تصنیف ہے جو اسلامی صحافت کے اصولوں پر لکھی گئی اپنی طرز کی ایک پہلی کتاب ہے۔فاضل مولف نے حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے صحافت کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہے اور کئی سال کی محنت اور عرق ریزی کے بعد یہ کتاب مرتب کر کے صحافت کے اسلامی اصول مرتب فرما دیئے ہیں۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک منفرد اور پہلی کتاب ہے،صحافت کے تمام طالب علموں کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے اور اپنی صحافتی خدمات کو اسلام کی خدمت میں کھپا دینا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین Read / Download |
Urdu - Fan e Sahafat
This book explains reasons why journalism should be taken as a profession and what are some of the key tasks and activities involved in day to day life of a journalist. Book also discusses various functions within print production and stresses key principles that all journalist need to adopt in order to present unbiased authentic information to readers. Read / Download |
Contact usAlcock St, Maddington, WA, 6109
|
MAIN BOOKSHELVES |
|