AUSTRALIAN ISLAMIC LIBRARY
  • Home
  • Quran & hadith
    • Quran >
      • Quran Translations
      • Tafsir Collection >
        • Full bookshelf (130+ tafseers)
        • Tafseer Ibn Abbas
        • Tafsir Jalalayn
        • King Fahd Centre Tafsirs (19 Languages)
        • Tafhim ul Quran
        • Tafseer Ibn Katheer
        • Tafsir Qurtubi
        • Maarif ul Quran
        • Tafsir ul kabir Ibn Taymiyyah
        • Rooh ul Ma'ani by Allama Aaloosi
        • Fil Zilal il Quran - In the Shade of Quran
        • Tafsir Siraj ul Bayan
        • Tayseer Al Kareem Al Mannan Fy Tafseer Kalam al Mannan
        • Tafseer Sanai (Molana Sana ullah Amritsary)
        • Tafsir Majidi
        • Tafseer Kabeer by Imam Al-Razi
        • Tafsir Jawahir ul Quran
      • Khulasa of Quran
      • Uloom ul Quran
      • Historical copies of Quran
    • Hadith and Seerah >
      • Seerah
      • All hadith books
      • The Authentic Collections >
        • Sahih Bukhari
        • Sahih Muslim
        • Muwatta Imam Malik
        • Sunan Nisai
        • Tirmadhi Shareef
        • Sunan Abu Dawood
        • Musnad Imam Ahmad
        • Sunan Ibn Majah
      • Other Classical books of hadith >
        • Musnad Abu Yala
        • Riyad us Saliheen
        • Sunan Darmi
        • Kanz ul Amal
        • Bulugh ul Maram
        • Mishqat al Masabeeh
        • Sunan Al Kubra - Bayhiqi
        • Khasais Al Kubra by Imam Suyuti
        • Mussanaf Ibn Abi Shaybah
        • Mussanaf Abdul Razzaq
        • Musnad Ishaq Bin Rahwiyyah
        • Adab Al Mufrad
        • Kitab ul Athar - Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani
        • Jami Al- Sagheer
        • Saheeh Ibn Khuzaimah
        • Ma'ani Al-Athar
        • Targheeb wa Tahzeeb
        • Shoub Al Iman of Imam Al-Bayhaqi
        • Ibn Habban
        • Musnad Shahab
      • Contemporary hadith collections
      • 40 Hadith Collections
      • Ahadith Al-Qudsi
      • Collection of Weak Ahadtih
  • Islamic Sciences
    • Free Islamic Studies Courses - iCAN College
    • Arabic Learning
    • Aqeedah / Creed
    • Quran
    • Uloom ul Quran / Usool At Tafsir (Tafsir and Quranic Sciences)
    • Hadith and Seerah
    • Usool Al Hadith >
      • Compilation, Preservation and authority of hadith
      • Usool wal ulum Al Hadith
      • Narrators, Isnad and Muhaditheen
      • Teaching and learning hadith
    • Fiqh
    • Usool Al Fiqh
    • Usool Al Ifta
    • Mantaq/ Logic/ Philosophy
    • Comparative Religion
    • Falkiat (Astronomy)
    • Contemporary Studies and Communication Skills
    • Ijazah Multimedia >
      • Arabic Learning (Including Sarf and Nahv) >
        • Arabic in less than 50 hours - Dr. Abdus Sami
        • Tajweed with Sheikh Wissam Sherieff
        • Arabic course - Hafiz Naveed Ahmed
        • Hidayat un Nahv - English Course and Book download
        • Arabic Conversations
        • Madinah Books Audio Lectures: Arabic, English and Urdu
        • Arabic Course for Beginners
        • Kafia - Arabic Grammer (Lecture Series)
        • Arabic Courses for Bangla Speakers
        • Arabic course - Dr. Abdul Aziz Abdur Raheem
        • Hidayat un Nahv
        • Why Learn Arabic? By Noman Ali Khan
        • Tajweed Lessons in English
        • Arabic with Husna
        • Tajweed Made Simple
        • Madinah Arabic Books - Taught by Br. Asif Meherali (Canada)
        • Ilm un Nahv and Ilm us Sarf - Complete Audio Course
        • Sheikh Amir Suhail Course 2
        • العربية بين يديك (English Arabic Course - Green Lane Mosque)
        • Mukhtasir ul Muani - Urdu Lectures
      • Usool ut Tafsir (Science of Quranic Interpretation)
      • Tafsir >
        • Tafhim ul Quran - Audio in English and Urdu languages
        • Maarif ul Quran - Urdu
        • Tafsir by Dr. Israr - Complete Quran
        • Hafiz Naveed Ahmed R.A. Daura e Tafseer
        • Noman Ali Khan Tafsir
        • Quran Balochi Tafsir
        • Fahm ul Quran by Dr. Farhat Hashmi
        • Complete Quran - Faizan e Madina
        • Pushto Tafsir
        • Pushto Tafsir - Dr. Nisar Ahmed
        • Bangla Tafseer e Quran - Audio
        • Complete Tafsir (Brief) - Molana Shuja ud Din Shaikh (Urdu)
        • Ustad Muhammad Rafiq - Urdu
        • Tafseer - Sr. Iffat Maqbool
        • Prrof. Khaleel ul Rahman Chisthi (Daura e Quran)
        • Mufti Menk - Tafsir (Complete)
        • Fahm ul Quran (Sindhi) - Complete Quran
        • Daura E Quran - Ust. Huma Najm ul Hasan
        • Daura E Quran - Hafiz Akif Saeed
        • Daura e Tafseer Dr. Zeba Waqar
        • Shaikh Shuja ud Din - Sout ul Quran
        • Sister Taymiyyah Zubair Daura e Tafseer
        • Rahmatullah Buttr
        • Saraiki Daura e Quran
        • Urdu - Molana Manzoor Ahmed Nomani
        • Tafsir - Surah Wise
      • Usool ul Hadith
      • Hadith >
        • Sahih Bukhari Kitab ul Wahi
        • Imam Nawawi's 40 Hadith
        • 40 Hadith of Imam Nawawi - English (Sheikh Haroon Hanif)
        • Arbaeen Nawawi - Urdu lecture series by Dr. Israr Ahmed
        • 40 Hadith of Imam Nawawi - Dutch
        • Al Adab al Mufrad - English
        • Riayd us Saliheen - English
        • Dars e Hadith - Molana Yusuf Ludhiyanvi Shaheed
        • Sahih Bukhari
        • Bulugh Al Maram - Urdu
        • Bulugh Al Maram - English
        • Bulugh Al Maram - Bangla
        • Dars e Hadith - Shaikh Razaullah Abdul Karim (Urdu/ Hindi)
        • Riyad us Saliheen Malay
        • Sahih Bukhari - Arabic
        • Mukhtasir Sahih Bukhari - Bangla
      • Seerat un Nabi
      • Usool ul Fiqh
      • Fiqh
      • Aqeedah
      • Balagha
      • Mantaq/ Logic
  • Why Islam
    • What is Islam
    • Gain Peace Australia
    • Resources for New Muslims
    • Sheikh Ahmed Deedat
    • Dr. Zakir
    • Response to Atheism
    • Message for Christians
    • Islam and Hinduism - Comparative Religion
    • Message for Jews
    • Islam and Budhism
    • Islam and Communism - Comparative Studies
    • Seal of the Prophethood
    • Dawah towards Ahlas Sunnah Wal Jama'ah
    • Dawah Training Courses >
      • Dawah training by Dr. Bilal Philips
      • dawah training by abdur raheem green
      • dawah training by sheikh yusuf estes
      • Dawah training by Abdur Raheem McCarthy
      • dawah training by hamza tzortzis
      • dawah training by kamal el makki
      • dawah training by shabbir ally
      • Dawah training by Yushua Evans
      • More Dawah training from London Dawah movement
    • Principles of Preaching
  • History
    • History bookshelves
    • Principles for studying history
    • Islamic History Books
    • Biographies >
      • Prophets
      • Ashab ur Rasool >
        • Companions - Book in English
        • Companions - Books in Urdu
        • Companions - Arabic Books
        • Companions - Booka in Bangla
      • Other Greats
    • Historical Places of Islam
    • Rise and Fall of Nations
    • Fiqh Al Waqi (Current Affairs) >
      • Last 300 hundred years
      • Islam and West
    • Other history books
  • More Categories
    • Learning languages >
      • Arabic Learning
      • Learn English
      • Learn Pashto
      • Learn URDU
      • Learn Malay
      • Learn MANDARIN
      • Learn FRENCH
      • Learn Spanish
      • Learn YORUBA
      • Learn Persian/ Farsi
      • 32 other languages
      • Translation and Interpretation
    • Islamic Eschatology >
      • Signs of Last Day..
      • What happens when I die..
      • The day of judgement..
    • Modernism and Orientalist Studies
    • Fiqh of Ibadah (act of worship) >
      • Purification
      • Salah >
        • How to perform Salat ul Janaza
      • Fasting
      • I'tikaf
      • Zakah and Sadaqa
      • Taraweeh and Tahajjud
      • Hajj and Qurban
      • Dua and Dhikr
      • Repentance/ Tauba
    • System of education >
      • Islamic System of Education
      • Madaris and their curriculum
      • Guidance for Teachers and Students
      • Educational Psychology and Research Methods in Islam
      • Adult Learning Principles
      • Teaching Children
    • System of Politics and Governance
    • System of organizations and leadership >
      • Psychology, Counselling and Mental Well-being
      • Personality Development
      • Leadership
      • Tanzimi and org Skills
      • Entrepreneurship
      • Public Speaking
    • Social System >
      • Muasharti Nizam
      • Family Matters >
        • Parenting
        • English books
        • Urdu Books
      • System of rights and responsibilities
      • Manners (Adab and Akhlaq)
    • System of Spirituality and tazkiah
    • System of economics
    • Managing Relations
    • Tablighi Books
    • Tib and Tib e Nabvi >
      • Magic and its cure
    • Poetry and Fiction >
      • Fiction, Hikayat and Qisas
      • Poetry and Poets >
        • Imam Al-Shafii's poetry
        • Iqbal
        • Hali
        • Shibli's poetry and reviews
        • Seminary curriculum (including Dars Nizami)
        • Hafiz Shirazi
        • Maulana Rumi
        • Sheikh Saadi
        • Bhahadur Shah Zafar
        • Maulana Ahmed Raza Khan
        • Naat
        • Other books of poetry
    • Aurad wa Wazaif
    • Kids
    • Professional Skills >
      • Library Management
      • Entrepreneurship
      • Journalism
      • Islam and Science
      • Information Technology Skills
      • Architecture
      • Teaching Skills
      • Mechanical and Electrical Trade
      • Mathematics
      • Traffic Managements and Driving Skills
    • Misc books
  • Literature
    • ICAN Nisab and Other resources
    • Diploma by Australian Islamic Library >
      • Tafseer and Usool e Tafseer >
        • Daura e Quran 2018
        • Daura course 2020
        • Tafseer Course 2022
        • Khulasa e Quran
        • Surah Hujurat Dr. Israr Ahmed R.A.
        • Usool e Tafseer Course (Primary Level)
        • Tajweed
      • Seerah - Punjabi
      • Seerah Urdu
      • Matters of heart course
      • Half My Faith Course
      • Islamic Activism
      • Uloom Al-Quran Course
    • Jamat e Islami Pakistan Nisab
    • Jamat e Islami Bangladesh
    • Islami Jamiat e Talba
    • Iblagh Library
    • Farahi School of Thought
    • Muntakhab Nisab - Tanzim e Islami
    • Recommendations by Mufti Taqi Usmani
    • Recommendations by Sheikh Saleh Al-Uthaymeen
    • Recommendations from Noman Ali Khan
    • Recommendations by Faris Al-Khateeb
    • A curriculum for hadith studies
    • Tablighi books
    • UK Islamic Mission Syllabus
  • Research
    • Research Conferences
    • Indexed Journals
    • Research Methods
  • TV and Media
    • Live TV
    • Audio/ Video >
      • Islamic History and Current Affairs
      • Islamic Movies
      • TV Shows
      • Short Reminders
      • Urdu Bayan >
        • Molana Tariq Jameel
        • Abu Zaid Zameer
        • Mufti Taqi Usmani
        • Dr. Ghulam Murtaza Malik
        • Sheikh Jalal ud Din Qasmi
        • Dr. Israr Ahmed Lectures
        • Dr. Farhat Hashmi
        • Khatam e Nabuwat Lectures
      • English Lectures
      • Dawah
      • Naat
      • Documentaries / Video Series
  • More Goodies
    • Facebook Activity - English
    • Reminders
    • Apps/Software
    • Terms and Conditions
  • Contact Us
  • Blog - Australian Islamic Library
  • Home
  • Quran & hadith
    • Quran >
      • Quran Translations
      • Tafsir Collection >
        • Full bookshelf (130+ tafseers)
        • Tafseer Ibn Abbas
        • Tafsir Jalalayn
        • King Fahd Centre Tafsirs (19 Languages)
        • Tafhim ul Quran
        • Tafseer Ibn Katheer
        • Tafsir Qurtubi
        • Maarif ul Quran
        • Tafsir ul kabir Ibn Taymiyyah
        • Rooh ul Ma'ani by Allama Aaloosi
        • Fil Zilal il Quran - In the Shade of Quran
        • Tafsir Siraj ul Bayan
        • Tayseer Al Kareem Al Mannan Fy Tafseer Kalam al Mannan
        • Tafseer Sanai (Molana Sana ullah Amritsary)
        • Tafsir Majidi
        • Tafseer Kabeer by Imam Al-Razi
        • Tafsir Jawahir ul Quran
      • Khulasa of Quran
      • Uloom ul Quran
      • Historical copies of Quran
    • Hadith and Seerah >
      • Seerah
      • All hadith books
      • The Authentic Collections >
        • Sahih Bukhari
        • Sahih Muslim
        • Muwatta Imam Malik
        • Sunan Nisai
        • Tirmadhi Shareef
        • Sunan Abu Dawood
        • Musnad Imam Ahmad
        • Sunan Ibn Majah
      • Other Classical books of hadith >
        • Musnad Abu Yala
        • Riyad us Saliheen
        • Sunan Darmi
        • Kanz ul Amal
        • Bulugh ul Maram
        • Mishqat al Masabeeh
        • Sunan Al Kubra - Bayhiqi
        • Khasais Al Kubra by Imam Suyuti
        • Mussanaf Ibn Abi Shaybah
        • Mussanaf Abdul Razzaq
        • Musnad Ishaq Bin Rahwiyyah
        • Adab Al Mufrad
        • Kitab ul Athar - Imam Muhammad Bin Hasan Al-Shaybani
        • Jami Al- Sagheer
        • Saheeh Ibn Khuzaimah
        • Ma'ani Al-Athar
        • Targheeb wa Tahzeeb
        • Shoub Al Iman of Imam Al-Bayhaqi
        • Ibn Habban
        • Musnad Shahab
      • Contemporary hadith collections
      • 40 Hadith Collections
      • Ahadith Al-Qudsi
      • Collection of Weak Ahadtih
  • Islamic Sciences
    • Free Islamic Studies Courses - iCAN College
    • Arabic Learning
    • Aqeedah / Creed
    • Quran
    • Uloom ul Quran / Usool At Tafsir (Tafsir and Quranic Sciences)
    • Hadith and Seerah
    • Usool Al Hadith >
      • Compilation, Preservation and authority of hadith
      • Usool wal ulum Al Hadith
      • Narrators, Isnad and Muhaditheen
      • Teaching and learning hadith
    • Fiqh
    • Usool Al Fiqh
    • Usool Al Ifta
    • Mantaq/ Logic/ Philosophy
    • Comparative Religion
    • Falkiat (Astronomy)
    • Contemporary Studies and Communication Skills
    • Ijazah Multimedia >
      • Arabic Learning (Including Sarf and Nahv) >
        • Arabic in less than 50 hours - Dr. Abdus Sami
        • Tajweed with Sheikh Wissam Sherieff
        • Arabic course - Hafiz Naveed Ahmed
        • Hidayat un Nahv - English Course and Book download
        • Arabic Conversations
        • Madinah Books Audio Lectures: Arabic, English and Urdu
        • Arabic Course for Beginners
        • Kafia - Arabic Grammer (Lecture Series)
        • Arabic Courses for Bangla Speakers
        • Arabic course - Dr. Abdul Aziz Abdur Raheem
        • Hidayat un Nahv
        • Why Learn Arabic? By Noman Ali Khan
        • Tajweed Lessons in English
        • Arabic with Husna
        • Tajweed Made Simple
        • Madinah Arabic Books - Taught by Br. Asif Meherali (Canada)
        • Ilm un Nahv and Ilm us Sarf - Complete Audio Course
        • Sheikh Amir Suhail Course 2
        • العربية بين يديك (English Arabic Course - Green Lane Mosque)
        • Mukhtasir ul Muani - Urdu Lectures
      • Usool ut Tafsir (Science of Quranic Interpretation)
      • Tafsir >
        • Tafhim ul Quran - Audio in English and Urdu languages
        • Maarif ul Quran - Urdu
        • Tafsir by Dr. Israr - Complete Quran
        • Hafiz Naveed Ahmed R.A. Daura e Tafseer
        • Noman Ali Khan Tafsir
        • Quran Balochi Tafsir
        • Fahm ul Quran by Dr. Farhat Hashmi
        • Complete Quran - Faizan e Madina
        • Pushto Tafsir
        • Pushto Tafsir - Dr. Nisar Ahmed
        • Bangla Tafseer e Quran - Audio
        • Complete Tafsir (Brief) - Molana Shuja ud Din Shaikh (Urdu)
        • Ustad Muhammad Rafiq - Urdu
        • Tafseer - Sr. Iffat Maqbool
        • Prrof. Khaleel ul Rahman Chisthi (Daura e Quran)
        • Mufti Menk - Tafsir (Complete)
        • Fahm ul Quran (Sindhi) - Complete Quran
        • Daura E Quran - Ust. Huma Najm ul Hasan
        • Daura E Quran - Hafiz Akif Saeed
        • Daura e Tafseer Dr. Zeba Waqar
        • Shaikh Shuja ud Din - Sout ul Quran
        • Sister Taymiyyah Zubair Daura e Tafseer
        • Rahmatullah Buttr
        • Saraiki Daura e Quran
        • Urdu - Molana Manzoor Ahmed Nomani
        • Tafsir - Surah Wise
      • Usool ul Hadith
      • Hadith >
        • Sahih Bukhari Kitab ul Wahi
        • Imam Nawawi's 40 Hadith
        • 40 Hadith of Imam Nawawi - English (Sheikh Haroon Hanif)
        • Arbaeen Nawawi - Urdu lecture series by Dr. Israr Ahmed
        • 40 Hadith of Imam Nawawi - Dutch
        • Al Adab al Mufrad - English
        • Riayd us Saliheen - English
        • Dars e Hadith - Molana Yusuf Ludhiyanvi Shaheed
        • Sahih Bukhari
        • Bulugh Al Maram - Urdu
        • Bulugh Al Maram - English
        • Bulugh Al Maram - Bangla
        • Dars e Hadith - Shaikh Razaullah Abdul Karim (Urdu/ Hindi)
        • Riyad us Saliheen Malay
        • Sahih Bukhari - Arabic
        • Mukhtasir Sahih Bukhari - Bangla
      • Seerat un Nabi
      • Usool ul Fiqh
      • Fiqh
      • Aqeedah
      • Balagha
      • Mantaq/ Logic
  • Why Islam
    • What is Islam
    • Gain Peace Australia
    • Resources for New Muslims
    • Sheikh Ahmed Deedat
    • Dr. Zakir
    • Response to Atheism
    • Message for Christians
    • Islam and Hinduism - Comparative Religion
    • Message for Jews
    • Islam and Budhism
    • Islam and Communism - Comparative Studies
    • Seal of the Prophethood
    • Dawah towards Ahlas Sunnah Wal Jama'ah
    • Dawah Training Courses >
      • Dawah training by Dr. Bilal Philips
      • dawah training by abdur raheem green
      • dawah training by sheikh yusuf estes
      • Dawah training by Abdur Raheem McCarthy
      • dawah training by hamza tzortzis
      • dawah training by kamal el makki
      • dawah training by shabbir ally
      • Dawah training by Yushua Evans
      • More Dawah training from London Dawah movement
    • Principles of Preaching
  • History
    • History bookshelves
    • Principles for studying history
    • Islamic History Books
    • Biographies >
      • Prophets
      • Ashab ur Rasool >
        • Companions - Book in English
        • Companions - Books in Urdu
        • Companions - Arabic Books
        • Companions - Booka in Bangla
      • Other Greats
    • Historical Places of Islam
    • Rise and Fall of Nations
    • Fiqh Al Waqi (Current Affairs) >
      • Last 300 hundred years
      • Islam and West
    • Other history books
  • More Categories
    • Learning languages >
      • Arabic Learning
      • Learn English
      • Learn Pashto
      • Learn URDU
      • Learn Malay
      • Learn MANDARIN
      • Learn FRENCH
      • Learn Spanish
      • Learn YORUBA
      • Learn Persian/ Farsi
      • 32 other languages
      • Translation and Interpretation
    • Islamic Eschatology >
      • Signs of Last Day..
      • What happens when I die..
      • The day of judgement..
    • Modernism and Orientalist Studies
    • Fiqh of Ibadah (act of worship) >
      • Purification
      • Salah >
        • How to perform Salat ul Janaza
      • Fasting
      • I'tikaf
      • Zakah and Sadaqa
      • Taraweeh and Tahajjud
      • Hajj and Qurban
      • Dua and Dhikr
      • Repentance/ Tauba
    • System of education >
      • Islamic System of Education
      • Madaris and their curriculum
      • Guidance for Teachers and Students
      • Educational Psychology and Research Methods in Islam
      • Adult Learning Principles
      • Teaching Children
    • System of Politics and Governance
    • System of organizations and leadership >
      • Psychology, Counselling and Mental Well-being
      • Personality Development
      • Leadership
      • Tanzimi and org Skills
      • Entrepreneurship
      • Public Speaking
    • Social System >
      • Muasharti Nizam
      • Family Matters >
        • Parenting
        • English books
        • Urdu Books
      • System of rights and responsibilities
      • Manners (Adab and Akhlaq)
    • System of Spirituality and tazkiah
    • System of economics
    • Managing Relations
    • Tablighi Books
    • Tib and Tib e Nabvi >
      • Magic and its cure
    • Poetry and Fiction >
      • Fiction, Hikayat and Qisas
      • Poetry and Poets >
        • Imam Al-Shafii's poetry
        • Iqbal
        • Hali
        • Shibli's poetry and reviews
        • Seminary curriculum (including Dars Nizami)
        • Hafiz Shirazi
        • Maulana Rumi
        • Sheikh Saadi
        • Bhahadur Shah Zafar
        • Maulana Ahmed Raza Khan
        • Naat
        • Other books of poetry
    • Aurad wa Wazaif
    • Kids
    • Professional Skills >
      • Library Management
      • Entrepreneurship
      • Journalism
      • Islam and Science
      • Information Technology Skills
      • Architecture
      • Teaching Skills
      • Mechanical and Electrical Trade
      • Mathematics
      • Traffic Managements and Driving Skills
    • Misc books
  • Literature
    • ICAN Nisab and Other resources
    • Diploma by Australian Islamic Library >
      • Tafseer and Usool e Tafseer >
        • Daura e Quran 2018
        • Daura course 2020
        • Tafseer Course 2022
        • Khulasa e Quran
        • Surah Hujurat Dr. Israr Ahmed R.A.
        • Usool e Tafseer Course (Primary Level)
        • Tajweed
      • Seerah - Punjabi
      • Seerah Urdu
      • Matters of heart course
      • Half My Faith Course
      • Islamic Activism
      • Uloom Al-Quran Course
    • Jamat e Islami Pakistan Nisab
    • Jamat e Islami Bangladesh
    • Islami Jamiat e Talba
    • Iblagh Library
    • Farahi School of Thought
    • Muntakhab Nisab - Tanzim e Islami
    • Recommendations by Mufti Taqi Usmani
    • Recommendations by Sheikh Saleh Al-Uthaymeen
    • Recommendations from Noman Ali Khan
    • Recommendations by Faris Al-Khateeb
    • A curriculum for hadith studies
    • Tablighi books
    • UK Islamic Mission Syllabus
  • Research
    • Research Conferences
    • Indexed Journals
    • Research Methods
  • TV and Media
    • Live TV
    • Audio/ Video >
      • Islamic History and Current Affairs
      • Islamic Movies
      • TV Shows
      • Short Reminders
      • Urdu Bayan >
        • Molana Tariq Jameel
        • Abu Zaid Zameer
        • Mufti Taqi Usmani
        • Dr. Ghulam Murtaza Malik
        • Sheikh Jalal ud Din Qasmi
        • Dr. Israr Ahmed Lectures
        • Dr. Farhat Hashmi
        • Khatam e Nabuwat Lectures
      • English Lectures
      • Dawah
      • Naat
      • Documentaries / Video Series
  • More Goodies
    • Facebook Activity - English
    • Reminders
    • Apps/Software
    • Terms and Conditions
  • Contact Us
  • Blog - Australian Islamic Library

Important Principles for studying history (Usool Al Tareekh)
- Segregating Facts from Fiction


Picture
Study of History
(Kausar Niazi)

Methods and techniques for studying history and an overview of contributions made by Muslim historians.

Read / Download

Picture
Quranic Concept of History
Mazharuddin Siddiqui
Download
Author's Introduction

Download
Purchase: Option 1, Option 2

This book, the first on the subject in English, is an attempt to study the Quranic concept of history. It deals with the subject of evolution of history and the rise and fall of nations from the Islamic point of view. Presenting the Quranic evaluation of the beliefs and moral values of other peoples, cultures, and religions, like the Jews and the Christians, the book cites the views of the leading exegetes of the Quran to support its conclusion.

Picture
The Quranic Concept of History
Professor Dr. Syed Ali Ashraf

This is transcription of a speech delivered by the famous scholar Dr. Syed Ali Ashraf at a meeting in UK. Professor Ali Ashraf was a famous contributor to the first conference on Islamic education in Makkah. He also remained actively involved in subsequent conferences. He served at a number of universities in UK, Saudi Arabia, Pakistan, Bangladesh and other universities (including Harvard University).

Download
Author's Introduction

Picture
​Islam ka Nazaria e Tareekh
اسلام کا نظریہ تاریخ
مظہر الدین صدیقی
Read / Download
نوٹ: یہ کتاب ہمارے بک شیلف میں انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔
دین کی صحیح سمجھ حاصل کرنے اور فکری گمراہی سے بچنے کے لئے تمام مسلمانوں کو کچھ اساسی امور کی تعلیم ضرور حاصل کرنی چاہیے۔ انہی میں سے ایک ضروری علم، “اصول“ کا بھی ہے جس کے ذریعے سے پتا چلتا ہے کہ ہم تک پہنچنے والی معلومات درست پے یا نہیں۔ ایک عام مسلمان کو کم از کم علم کی اس شاخ کا بنیادی فھم ضرور ہونا چاہیے۔ محدثین نے اس معاملے میں بہت خدمات انجام دی ہیں اور حدیثیں روایت کرنے والوں کے اوپر مکمل تحقیق کر کے معلوم کیا ہے کہ کس کی بات قابلِ قبول ہے اور کس کی نہیں۔ اس علم کو علم الرجال کہتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے حدیث کی سند پر بھی مکمل غور کیا ہے تاکہ صحیح اور ضعیف حدیث کو الگ کیا جا سکے- اس علم کو علم الاسناد کہتے ہیں۔

اسلاف نے یہ تحقیق اور تمیز کا معاملہ صرف حدیث تک ہی نہیں رکھا بلکہ دوسرے علوم کے معاملے میں بھی استعمال کیا (مثلاَ لغات، تاریخ وغیرہ)۔  حدیث کی کتابوں کی تدوین اور تخریج میں یہ علم مسلمانوں کے لئے مقامِ فخر ہے اور ہمارے پیارے نبی کی صحیح حدیثیں ہم تک پہنچانے کا ضریعہ ہے۔

البتہ تاریخ کی کچھ کتابوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر ضعیف السند معلومات بھی ملتی ہے- ایسا کیوں ہے اور اس ضعیف معلومات کو کیسے پرکھا جائے، یہ اس تحریر مٰیں واضح کیا گیا ہے۔ 

لہذا ایک مسلمان کو چاہیے کہ تاریخ کی ایسی کتاب چنے کہ جس میں موجود تمام معلومات درست ذرائع سے جمع کی گئی ہو اور تحقیق کے بعد لکھی گئی ہوں۔ اس سلسلے میں علماَ سے مدد حاصل کرنی چاہیے۔

ہمارے لئے یہ باتیں جاننا اس لئے بھی ضروری ہے کہ آج کل کی عیسائی مشنریاں ایسی ہی ضعیف معلومات کو اٹھا کر کم علم مسلمانوں کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ اس حالت میں سب سے بہتر ردِ عمل، صحیح علم کی سمجھ حاصل کرنا ہے کہ اس کے ذریعے ہمارا اہنا بھی ایمان مضبوط ہو اور ہم دوسروں کا ایمان مضبوط ہونے کا بھی ذریعہ بنیں۔

Picture
أل و اصحاب کی تاریخ کا مطالعہ یسے کریں ؟
by عبدالیکرم بن خالد حربی

(اصول ِ تاریخ اسلام و مسلمین)

This book explains the basic principles that students of history need to keep in mind while studying the history of the family and companions of the prophet. The book has been reviewed by the seniors from Umm ul Qura University, Makkah and considered to be an important writing on the topic.

Read / Download

More:
  • Ifada-e-tareekh - by Sayyed Zamin Ali Jalal (Published in 1907 - written in a form of Urdu which is very close to Persian and might be difficult for common people to read and understand) - Read / Download


Basics of Usul At-Tarikh in Urdu:
Acknowledgements:
A significant percentage from the following contents are extracted from the research worked conducted and presented by مستند اسلامی تاریخ (facebook page). Please like their page to encourage their scholarly work.
فھرست
Related:
Picture
Article: Mehmood Ghaznavi, Saumnaat Aur Gorey Ki Bad'deyanti
اسلامی تاریخ میں گمراہ کن روایات کی ملاوٹ کیسے ؟؟
تاریخ نویسی میں دروغ گوئی کے بنیادی اسباب
جھوٹی روایات کی پہچان اور معیار رد و قبول
تاریخ اسلامی پر جھوٹ کے اثرات
تاریخ اسلام میں صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پر ایک تحقیق - حصہ اول
تاریخ اسلام میں صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پر ایک تحقیق - حصہ دوئم
تاریخ اسلام میں صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پر ایک تحقیق - حصہ سوئم
تاریخ اسلام میں صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پر ایک تحقیق - آخری حصہ
تاریخِ اسلامی اور جدید فکری مغالطے
بنو قریضہ کی بدعھدی اور غداری
تاریخی روایتوں کا نسانہ بننے والے ایک مظلوم صحابیِ رسول
واقعہِ کربلا اور تاریخی روایات
یزید پر لعنت کا معاملہ
تاریخ طبری - دروغ گو اور ثقہ راویوں کی روایات کا اجمالی خاکہ
تاریخ طبری - مصادر
تاریخ طبری - محقق علماء کی آراء

اسلامی تاریخ میں گمراہ کن روایات کی ملاوٹ کیسے ؟؟

اسلامی تاریخ پر لکھی گئی کوئی کتاب جب کسی مسلمان قاری کے مطالعہ میں آتی ہے تو وہ قرون اولی اور صحابہ کی زندگی کے واقعات کو اسی حسن ظن اور عقیدت کے ساتھ پڑھنا شروع کرتا ہے جو قرآن و حدیث کے ذریعے اس کے ذہن میں بیٹھی ہوتی ہے، لیکن آہستہ آہستہ جب تاریخ اپنا رنگ دکھانا شروع کرتی ہے اور وہ صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پڑھتا ہے تو پریشان ہو جاتا کہ یہ کیسے خیرالقرون کا تذکرہ ہے؟ قرآن نے تو ہمیں بتاتا ہے کہ تم نے ایمان لانا ہے تو اس طرح ایمان لاؤ جس طرح یہ صحابہ لائے تب تمہار ا ایمان قابل قبول ہوگا، اور تاریخ انہیں بے ایمان ثابت کررہی ہے ۔ ۔ قرآن وحدیث انکی صداقت، شجاعت، اخلاص، سچاہی، ہدایت یافتہ ہونے کے سرٹیفکیٹ دیتے نظر آتے ہیں (اولئک ھم الراشدون، مفلحون، صدیقون وغیرہ)اور تاریخ ( نعوذ بااللہ) انہیں چور ، ڈاکو ، مکار، منافق اور بد اخلاق ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ یہ باتیں اسکے لیے بہت عجیب اوراسکی توقعات کے بالکل برعکس ہوتی ہیں۔ شاید اس میں قصور کتاب کے فرنٹ پیج پرتاریخ کے ساتھ استعمال کیے گئے لفظ 'اسلام' کا بھی ہوتا ہے جو قاری کو شروع میں ہی اعتماد دلا دیتا ہے اور وہ اسے ایک اسلامی کتاب والے جذبے سے پڑھنا شروع کرتا ہے لیکن پھر دروغ گو راویوں کی ملاوٹ، واقعہ نگاری اور جذبات نگاری اسے کنفیوز کردیتی ہے.
ہم اگلی تحاریر میں اس پر تفصیلی تبصرہ کریں گے کہ تاریخ اسلام میں یہ ملاوٹ کیسے ہوئی فی الحال اک عام وجہ لکھ دیتے ہیں وہ یہ کہ انسانی تاریخ میں جب بھی ایک قوم و قبیلہ یا جماعت و پارٹی کی حکومت و اقتدار کو ختم کر کے دوسری مقابل قوم و قبیلہ یا جماعت و پارٹی بر سرِ اقتدار آتی ہے تو وہ اپنے پیش رو حکمرانوں کی تمام خوبیوں ، محاسن ، اور تعمیری کاموں کو بھی خامیوں ، برائیوں اور تخریب باور کروانے کے لیے پوری حکومتی مشینری کے ساتھ مل کر ایڑی چوٹی کا زور لگاتی ہے، تدوینِ تاریخ اسلامی کے وقت بھی یہ نفسیاتی ضابطہ کار فرما رہا. 
مشہور موٴرخ علامہ شبلی نعمانی رحمة اللہ علیہ نے اپنی تصنیف” الإنتقاد علی التمدن الإسلامي“ میں اسلامی تاریخ کی ابتدائی تدوین کا بہترین جائزہ پیش کیا ہے، اس اک خامی کے متعلق لکھتے ہیں : ” اسلامی تاریخ کے موٴرخین عموماً بنو عباس کے عہد میں (پیدا) ہوئے اور یہ بات بھی معلوم ہے کہ عباسیوں کے عہد میں بنو امیہ کی خوبی کی کوئی چیز (بھی) اتفاقاً صادر ہوجاتی تو اس کے قائل کو کئی قسم کی ایذاوٴں کا سامنا کرنا پڑتا اور ہتکِ عزت کے علاوہ ناموافق انجام سے بھی دو چار ہونا پڑتا تھا، دفترِ تاریخ میں اس قسم کی کئی مثالیں موجود ہیں “۔
اس بات کے علاوہ تاریخی واقعات کو نقل کرنے والے راویوں کے نظریات اور مذہبی رجحانات نے بھی ان واقعات کو بیان کرنے اور اس کے لیے اختیار کی جانے والی تعبیر میں مرکزی کردار ادا کیا، خصوصاً جب انھیں روایت با لمعنی کی عام اجازت بھی حاصل تھی؛ چناں چہ بہت سارے گمراہ عقائد و افکار کے حامل راویوں نے قرونِ ثلاثہ سے متعلق واقعات کو اپنے مذہبی رجحانات و نظریاتی افکار کے تحت حقائق کو نظر انداز کرکے اس طرح بیان کیا کہ حضراتِ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و تابعین کے بارے میں بہت سارے مطاعن پید ہوتے چلے گئے۔

________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ نویسی میں دروغ گوئی کے بنیادی اسباب

اگر آپ قرون ثلاثہ کی تاریخ کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے تو تدوین کے اس زمانہ میں جھوٹ کے ظاہر ہونے کے اسباب و اہداف میں تداخل پائیں گے، بسا اوقات ایک ہی واقعہ میں سبب اور ہدف دو نوں پائے جائیں گے، اگر آپ نفس واقعہ کی طرف دیکھیں گے تو آپ کو اس کا سبب نظر آئے گا؛ لیکن اسی واقعہ پر نتیجہ کے اعتبار سے غور کیا جائے تو اس کی ایک غرض بھی سامنے آئے گی۔غرض دروغ گوئی کے بعض ایسے واضح ، جن کی وجہ سے قرون ثلاثہ کے دوران عام طور سے اور تدوین تاریخ کے وقت خاص طور سے دروغ گوئی نے جڑ پکڑ لی تھی۔ 
ویسے تو دروغ گوئی کے اسباب کثیر تعداد میں ہیں ، ہم یہاں صرف چنداہم اور بنیادی اسباب کے ذکر پر اکتفا کریں گے۔
۱- سیاسی اختلافات ۲- فکری اور مذہبی گمراہی و بے اعتدالی۔ ۳- باطنی امراض (کفر و نفاق اور زندقہ)

سیاسی اختلافات
بنیادی طور پر سیاسی اختلافات ہی وہ اہم سبب ہے جس نے امتِ مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے باہم مقابل فرقوں میں بانٹ کر ایک دوسرے کے خون کا پیا سا بنادیا ، سیاسی اختلافات کی ابتدا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت کے آخری ایام میں ہوئی جس کا سلسلہ بعد کے زمانوں میں مختلف صورت میں جاری رہا۔

فکری اور مذہبی گمراہی
فکری اور مذہبی گمراہی نے اسی سیاسی فتنہ کے بطن سے جنم لیا، اس اندھے سیاسی فتنہ نے فکری اور مذہبی انحراف کو مزید گہرا کر کے نہ صرف اسے بنیاد فراہم کیا؛ بلکہ اس کا دفاع کر کے اسے ایک مقدس ، شرعی و مذہبی رنگ دے دیا ، جیسا کہ صراطِ مستقیم سے انحراف کرنے والے، اسلام کی طرف منسوب بہت سارے گمراہ فرقے خوارج و روافض وغیرہ کا حال یہی ہے کہ دونوں نے سیاسی فتنہ کے بطن سے جنم لے کر اسی کی گود میں پرورش پائی اور اس کی تائید سے صراط مستقیم سے منحرف ان فرقوں نے ایک مقدس مذہبی رنگ کا لبادہ اوڑھ لیا ، جن کی قداست کے پسِ پردہ امت مسلمہ کو گزشتہ تیرہ صدیوں سے لہو لہان کیا جارہا ہے۔

امراض باطنی
امراض باطنی جیسا کہ کفر ، نفاق،زندقہ، حسد، کینہ ، دنیا کی محبت و حرص وغیرہ یہ وہ اسباب ہیں جنہوں نے بہت سارے لوگوں کو دروغ گوئی، اس میں مہارت و امتیاز حاصل کرنے پر ابھارا اور مجبور کیا، پھر اس کے برے اور زہریلے اثرات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب ان امراض باطنی اور سیاسی و مذہبی اختلافات میں امتزاج ہوا۔

یہ وہ مرکزی اور گہرے و بنیادی اسباب تھے جنہوں نے ان دروغ گو راویوں کے لیے زمین ہموار کی اور فضاو ماحول کو سازگار بنایا جس کی وجہ سے وہ نہ صرف جھوٹ و دروغ گوئی کی طرف متوجہ ہوئے؛ بلکہ اس میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی سعی نامسعود کی؛ تاکہ اپنے زعمِ باطل کے مطابق اس دروغ گوئی کے سہارے اپنے مذہب کی خدمت، مصالح کے حصول اور شہوات کی تکمیل کرسکیں ۔

چند مزید اسباب پیش خدمت ہیں. 
1.مخصوص فکری و مذہبی فرقہ کی تائید و نصرت
دروغ گوئی و کذب کے ظاہر ہونے کے اسباب میں ایک سبب صراط مستقیم سے منحرف رہنے والے مخصوص فکری و مذہبی فرقہ کی تائید و نصرت بھی ہے ، علامہ ذھبی رحمة اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ دروغ گواورکذّاب احمد بن عبداللہ جو یباری فرقہ کرامیہ کی نصرت و دفاع کی خاطر محمد بن کرام کے لیے احادیث گھڑا کرتا تھا اور محمد بن کرام انھیں اپنی کتابوں میں ذکر کرتا تھا۔ .. اس طرح دروغ گو و کذّاب قاضی محمد بن عثمان نصیبی روافض کی تائید و نصرت کی خاطر احادیث گھڑاکرتا تھا، اور ابو جارود بن منذر کوفی مثالبِ صحابہ میں احادیث وضع کیا کرتا تھا، عبدالرحمن بن خراشی شیعی کابھی یہی وطیرہ تھا، اس نے حضرات شیخین رضی اللہ عنہم کے مزعومہ مثالب میں دو رسالے تحریر کرکے روافض کے ایک بڑے پیشوا کی خدمت میں پیش کیا تو اس نے اسے دو ہزار درھم انعام میں دیے۔
( میزان الاعتدال :۱/۲۴۵،دار لکتب العلمیہ ، الضعفاء لابن الجوزاي: ۳/۸۴، ۴/۳۶۵،دار لکتب العلمیة، لسان المیزان : ۳/۴۴۴ )
! غور فرمائیں کہ مذکورہ بالا تینوں افراد کا ہدف و مقصد وضعِ حدیث سے صرف اپنے مخصوص فرقہ کے فکری و اعتقادی افکار کی تائید کے علاوہ کچھ نہیں، یہ لوگ انبیاء کرام کے بعد بالاتفاق خیرالبشر و افضل البشر صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کے خلاف زبان درازی اور دلی کینہ کے اظہار کی غرض سے دروغ گوئی کیا کرتے تھے، روافض نے اہل بیت و حضرت علی رضی اللہ عنہ پر تین ہزارکے قریب جعلی احادیث وضع کی ہیں۔
( میزان الاعتدال:۲/۱۷۱)


2. ترغیب و ترہیب
دروغ گوئی کے اہداف میں ایک ہدف لوگوں کو دین کی ترغیب دینا اور ان کے دلوں کو نرم کرنا اور اپنے مزعومہ نظریہ کے مطابق لوگوں کو اجر کی امید دلانا اور گناہ سے روکنے کے لیے ترہیب بھی تھا، جیسا کہ بعض جہل گزیدہ نام نہاد صوفیوں نے اس قبیح فعل کا ارتکاب کیا۔


3.مادی و معاشی فوائد کا حصول
دروغ گوئی کے مرکزی اہداف و اسباب میں ایک بڑا اور بنیادی سبب جاہل عوام کو اپنی طرف مائل کر کے ان سے مادی و معاشی فوائد حاصل کر کے اپنی خواہشات کو پورا کرنا بھی تھا، یہ طرزِ عمل مخصوص گمراہ فرقوں کے علاوہ قصہ گو اور واعظ قسم کے لو گوں نے بھی اختیار کیا تھا، یہ لوگوں کو جھوٹی روایات ، عجیب و غریب اور محیرالعقول قسم کی باتیں گھڑ کر سنایا کرتے؛ تاکہ لوگ ان سے متأثر ہو کر ان کی مادی و معاشی ضروریات کی تکمیل میں معاونت کریں۔حافظ ابن حجر رحمة اللہ علیہ نے میں لکھا ہے کہ ابراہیم بن فضل اصفہانی (المتوفی ۵۳۰ھ)اصفہان کے بازار میں کھڑے ہو کر اسی وقت اپنی طرف سے احادیث گھڑ کر لوگوں کو سنایا کرتا تھا اور ان روایاتِ کاذبہ کے ساتھ صحیح روایات کی اسانید کو جوڑا کرتا تھا۔ ( لسان المیزان :۱/۱۳،موٴسسة الأعلمي بیروت)


4شخصی یا گروہی مفادات
ایک سبب اپنے شخصی یا گروہی مفاد کے لیے بعض برگزیداور بڑے لوگوں کی مدح یا مذمت میں احادیث وضع کرنا بھی تھا، علامہ ذہبی نے امام مازری کے حوالہ سے لکھا ہے کہ نعیم بن حماد امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے مثالب میں جھوٹی روایات و ضع کیا کرتا تھا، 
علامہ ذہبی ہی نے لکھا ہے کہ احمد بن عبداللہ جو یباری نے امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کی مدح میں ایک حدیث وضع کی تھی۔
(میزان الاعتدال :۷/۴ ، میزان الاعتدال :۲۴۵۱)

ان تمام اسباب و اہداف میں غور و فکر سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ کذب و دروغ گوئی کے پھلنے اور پھولنے کی بنیاد تو ان دروغ گوراویوں کے باطنی امراض کے سبب وجود پذیر ہوئی ؛ لیکن سیاسی ، گروہی اور مادی و معاشی عوامل نے اس کی گہرائی و نشاط میں اضافہ کر کے اسے مزید سہ آتشہ بنایا۔

________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

جھوٹی روایات کی پہچان اور معیار رد و قبول
  تاریخ اسلامی کی تدوین جدید کی ضرورت

موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کے اختلافات، انتشار اور فرقوں میں تقسیم کو دیکھتے ہوئے ایک معتدل اور امت کا درد رکھنے والا موٴرخ ضرور تاریخِ اسلامی کی تدوین جدید کی آواز اٹھائے گا۔ ۔ تاریخ کی تدوینِ جدید کے لیے کیا جانے والے مطالعے کے لیے یا جھوٹی روایتوں کی پہچان، انکا معیار ردوقبول کے لیے درج ذیل نکات زیادہ مفید، موٴثر اور نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں:
1. جو روایت بھی درایت اور عقل کے خلاف ہو ، یا اصولِ شریعت کے مناقض ہو تو جان لیں کہ وہ روایت موضوع ہے اور اس کے راویوں کا کوئی اعتبار نہیں اسی طرح جو روایت حس اور مشاہدہ کے خلاف ہو ، یا قرآن کریم، سنتِ متواترہ اور اجماعِ قطعی کے مبائن ہو تو وہ روایت بھی قابلِ قبول نہیں ۔
2. نہایت اعتدال کے ساتھ ان تمام موٴرخین کی کتابوں سے ثقہ اور جھوٹے و کذّاب راویوں کی روایات میں تمیز کی جائےجنہوں نے اپنی کتابوں میں دونوں طرح کی روایات کو جگہ دی ہے، جیسا کہ خلیفہ بن خیاط، محمدبن سعد ، زبیر بن بکار ، موسی بن عقبہ، وھب بن منبہ ،ابن جریر طبری اور ابن اثیر وغیرہ۔
3. تاریخی روایات کی سند اور متن ہر دو اعتبار سے نقد و تمحیص و تحقیق کے مسلمہ قواعد کی روشنی میں جائزہ لے کر ان پر محتاط و محققانہ کلام کیا جائے۔
4. اس بات میں بھی تفریق ضروری ہے کہ موٴلف اور صاحبِ تاریخ خود تو ثقہ ہیں؛ لیکن اس نے نقل واقعات و روایات میں دروغ گو اور کذّاب راویوں پر اعتماد کیا ہے، جیسا کہ ابن جریر طبری کا حال ہے ، ایسی صورت میں اس موٴرخ کی صرف ثقہ راویوں والی روایات مقبول قرار پائیں گی، دروغ گو و کذّاب رواة کی روایات مردود سمجھی جائیں گی۔
5. اگر صاحبِ تاریخ خود کذّاب ودروغ گو ہو تو پھر اس کی کتاب میں موجود ثقہ لو گوں کی روایات بھی غیر معتبر قراردے دی جائیں گی۔
6. اصل ضابطہ تو کذاب راویوں کی روایات کے بارے میں عدمِ قبولیت کا ہے ؛البتہ اگر ان کی کوئی روایت ،قرآنِ کریم، سنتِ مبارکہ اور اجماعِ امت کے مخالف نہ ہو تو دیگر ثقہ راویوں کی روایت کی تائید میں قرائن ومرجحات کی موجودگی میں قبول کرنے کی گنجائش ہوگی۔
7. دینی امور ، صحابہٴ کرام ، ائمہ و سلفِ صالحین کے علاوہ دیگر دنیاوی معاملات میں اگر کسی ثقہ راوی کی روایت دستیاب نہ ہو تو بصورت مجبوری دروغ گو راویوں سے منقول روایات نقلِ واقعہ کی غرض سے ذکر کرنے کی گنجائش ہوگی؛مگر اس سے علمِ یقین حاصل نہ ہو گا۔
8. تاریخ اور تحقیق کے نام پر محض موٴرخین کی ذکر کردہ روایات سے اخذ کردہ نتائج بھی غیر مقبول شمار ہوں گے؛ البتہ حقیقی اور مسلمہ اصولوں کے تحت روایت قابل قبول قرار پائے تو اس سے ماخوذ نتائج درست قرار دیے جائیں گے۔
9. صحابہ وائمہ دین کی عیب جوئی سے متعلق روایت قابلِ اعتبار نہیں؛کیوں کہ روایات وضع کرنے والوں میں بعض لوگ وہ ہیں جنہوں نے حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اور ائمہٴ دین کی برائیاں اور عیب بیان کرنے کے لیے ،یا اپنے دیگر مذموم اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے روایات وضع کی ہیں( اس کا ثبوت ہم گزشتہ تحاریر میں پیش کر چکے ) ، ان کا یہ عمل یا تعنت و عناد کی وجہ سے ہے یا تعصب و فساد کی وجہ سے ہے ، پس ان لوگوں کی روایات کا کوئی اعتبار نہیں؛ جب تک کہ ان کی کوئی سند معتمد نہ پائی جائے، یا سلفِ صالحین میں سے کسی نے اس پر اعتماد نہ کیا ہو۔
10. علامہ نووی رحمہ اللہ نے قاضی عیاض اور علامہ مازری رحمھما اللہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ ہمیں حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ حسنِ ظن رکھنے اور ہر بری خصلت کی ان سے نفی کا حکم دیا گیا ہے ؛ لہٰذا اگر ان کے بارے میں کسی روایت میں اعتراض پایا جائے اور اس کی صحیح تایل کی کوئی گنجائش نہ ہو تو اس صورت میں ہم اس روایت کے راویوں کی طرف جھوٹ کی نسبت کریں گے۔
علامہ عبدالعزیز فرہاروی رحمة اللہ نے لکھا ہے کہ اس بارے میں اہلِ سنت کا مذہب یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اس کی مناسب تاویل کی جائے اور اگر مناسب تاویل ممکن نہ ہو تو اس روایت کو رد کر کے سکوت اختیار کرنا واجب ہے اور طعن کو بالیقین ترک کرنا ہوگا؛ اس لیے کہ حق سبحانہ و تعالی نے تمام صحابہٴ کرام سے مغفرت اور جنت کا وعدہ کیا ہے۔
11. تاریخ کی بڑی کتابوں کے اردو تراجم میں عام طور پر راوی کا تذکرہ نہیں کیا گیا اس لیے ان راویوں کی روایتوں کو مضمون سے بھی پہچانا جا سکتا ہے۔ ہر تاریخی روایت جس میں صحابہ کی طرف کرپشن، منافقت، زبان درازی، مکاری منسوب کی گئی ہو، وہ ذیادہ تر انہی سبائیوں کی گھڑی ہوئی ہیں ۔ اس لیے ایسی روایت کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے جس سے صحابہ کرام کا کردار مجروح ہو رہا ہو کیونکہ یہ لوگ خود مجروح اور کرپٹ ہیں ۔ 
12. اس پورے عمل کے دوران اس بات کا استحضار رہے کہ ہماری تاریخ دروغ گو مکتبہٴ فکر کی اغواکاری کا شکار رہی ہے، لہٰذا معمولی سی غفلت بھی موجودہ اور آئندہ آنے والی امتِ مسلمہ کی نسلوں میں تشکیک ، تحریف ، تضلیل ، ائمہٴ دین و اسلاف سے بیزاری اور گروہی اختلافات کی آڑ میں ان تاریخی روایات کی بنیاد پرکُشت و خون کی ہولیاں کھیلے جانے کا سبب بن سکتی ہے.
ایک مشہور عالم نے روایات کے معیار ردو قبول کا عوام کے لیے ایک اور بالکل آسان طریقہ لکھا ہے۔
" تاریخ کو قبول کرنے کے لیے مجھے قرآن وحدیث کی طرف رجوع کرنا پڑے گا، اسکی جو روایتیں قرآن وحدیث کی تعلیم کے مطابق ہونگی میں انہیں بڑی محبت سے قبول کروں گا اور جو روایتیں، حکایتیں، رذالتیں، قباحتیں قرآن وحدیث سے ٹکرائیں گی میں انہیں نہ صرف رد کروں گا بلکہ اپنے پاؤں میں مسلوں گا ، کیونکہ وہ تاریخ نہیں جھوٹ ہے ، تہمت ہے ، بہتان اور دشنام ہے اور انسانیت سے گری ہوئی باتیں ہیں، تاریخ کے حوالے دے کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم پر تبراہ کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے تو خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی بھی محفوظ نہیں ہے. کیا اس سے بہتر نہیں کہ تاریخ کی اندھی (سبائی) عینک سے اصحاب مصطفی کی عیب چینیوں کی بجائے قرآن وحدیث سے انکی فضیلتوں اور قدرومنزلت پر نگاہ کی جائے ۔ (اگر یہ لوگ قرآن وحدیث کی اصحاب کے بارے میں دی گئی شہادتوں کو پس پشت ڈال کر محض تاریخی روایتوں کے ذریعے ان پر نکتہ چینی جاری رکھتے ہیں تو ) ایسے نام نہاد 'تاریخ دان' ہمارے نزدیک 'تھوک دان' کے برابر بھی اہمیت نہیں رکھتے"۔
اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ۔


________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ اسلامی پر جھوٹ کے اثرات

دروغ گوراویوں کے اس مخصوص مکتبہٴ فکر نے ہماری پوری تاریخِ اسلامی پر عام طور سے اور قرونِ ثلاثہ پر خاص طور سے بہت سے زہریلے اور بُرے اثرات چھوڑے ، مقامِ فکر یہ ہے کہ ان دروغ گو اور گذّاب( اور متہم بالکذب) لوگوں کی روایات ہماری تاریخ ، ادب اور دینی تصانیف میں سرایت کر گئیں، اور ان کے ایک بڑے اور معتدبہ حصہ کو اپنے جھوٹ سے فاسد کرڈالا، جس کے نتیجہ میں ثقہ روایات کے ساتھ ابا طیل، خرافات و متنا قضات،ان کتابوں میں شامل ہوگئیں.
کذّاب اور دروغ گو رایوں کی یہ موضوع ومن گھڑت اور نصوص شریعت و حاملینِ دین متین سے متصادم روایات ہی امتِ مسلمہ میں افتراق و انتشار اور تمام گروہی اختلافات کی اساس و بنیاد ہیں، جن کو صراطِ مستقیم سے منحرف فرقوں نے جب مذہبی قداست کا لبادہ اوڑھا دیا تو اس مکتبہٴ فکر کے ماننے والوں نے ان روایات کو دین اور رجال پر طعن کرنے ، گمراہ افکارکی نصرت و تائید ، مسلمہ حقائق اور متوارث تاریخ اسلامی میں تشکیک پیدا کرنے کے لیے بطور سلاح کے استعمال کرنا شروع کردیا۔
امتِ مسلمہ کا درد رکھنے والا منصف مزاج محقق ضرور اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ ان دروغ گو مکتبہ فکر کے گمراہ لوگوں نے اپنے مخصوص افکار و عقائد کی بنیاد اپنے مکتبہٴ فکر کے ان مخصوص اور دروغ گو رایوں کی روایات پر رکھی ہے، اور قرآنِ کریم اور سنتِ صحیحہ و دیگر نصوصِ شریعت کو درخور اعتنا نہیں سمجھا۔
اگر یہ گمراہ فرقے آج بھی قرآنِ کریم، سنتِ صحیحہ اور دیگر متواتر و قطعی نصوص شریعت کی طرف رجوع کریں گے تو امتِ مسلمہ میں ہر طرح کے اختلاف ختم ہو جائیں اور یہ امت پھر سے ایک جسد و قلب کی مانند متفق و متحد ہو جائے گی،امتِ مسلمہ کے اتحاد کا یہی ایک نسخہ کیمیا ہے۔


________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ اسلام میں صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پر ایک تحقیق - حصہ اول

گزشتہ  تحاریر میں ہم نے  محققین  کی تحقیق اور اسم و رجال کے حوالہ سے اہم تاریخی کتاب طبری میں موجود دروغ گو اور کذاب راویوں کے بارے میں تحقیق پیش کی . ان کے  ثبوت  میں ہم مشہور اور متنازعہ تاریخی واقعہ جنگ جمل اور  جنگ صفین کے واقعات بیان کرنے والی راوی  ابو مخنف لوط کی  تین مشہور روایات پر تجزیہ   پیش کررہے ہیں، جس سے ناصرف ان واقعات کی حقیقت  سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ  ان راویوں کی مکاری اور طریقہ واردات بھی کھل کر سامنے آجائے گا۔ تحریر نا چاہتے ہوئے بھی  طویل ہوگئی، قارئین کے مزاج کا لحاظ رکھتے ہوئے چار قسطوں میں پیش کی جائے گی
تحریر کے اہم موضوعات:-
جنگ جمل اور صفین کاپس منظر
جنگ صفین کے بعد  تحکیم کا واقعہ
تحکیم کے لیے مقرر کیے گئے ثالثوں کا فیصلہ
فیصلے کے  وضا حت طلب امور
فیصلہ پر ایک نظر
ثالثوں  کی شخصیت پر کیے گئے اعتراضات کا جائزہ
جنگ جمل اور صفین کاپس منظر :۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں سے قصاص لینے کے مسئلے پر امت دو حصوں میں بٹ گئی تھی ۔ معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھ صحابہ کی جماعت کا یہ موقف تھا کہ ہم علی رضی اللہ عنہ کی بیعت اس وقت کر یں گے جب تک عثمان رضی اللہ عنہ کے خون ناحق کا قصاص لیا جائے گا ، جب کہ علی رضی اللہ عنہ کا مطالبہ تھا کہ یہ لوگ بیعت کرلیں پھر بعد میں جب حالات سازگار ہوجائیں گے تو قصاص لے لیا جائے گا۔معاویہ رضی اللہ عنہ اور انکے ساتھیوں کا موقف یہ تھا کہ چونکہ قاتلین عثمان ہی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلافت قبول کرنے پر مجبور کرکے سب سے پہلے ان کے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور ملک کے انتظام و تدبیر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تمام فیصلوں میں وہ پوری طرح دخیل ہیں اسی لئے حضرت علی رضی اللہ نہ خون عثمان کا قصاص لے پارہے ہیں اور نہ ہی اس صورتحال کے برقرار رہتے ہوئے وہ قصاص لے سکیں گے ، لہذا فتنہ کے سدباب کی بس یہی صورت ہے کہ یا تو وہ خود قصاص لیکر ان قاتل سبائیوں سے اپنی گلو خلاصی کریں یا پھر ان قاتلوں کو ہمارے حوالہ کردیں تاکہ ہم انکو کیفرکردار تک پہنچا کر پوری ملت اسلامیہ کے زخمی دلوں کو سکون پہنچا سکیں، یہ مطالبات ان بلوائیوں/ سبائیوں/قاتلان عثمان کے لیے انتہائی تباہ کن تھے اس لیے ان کی ریشہ دوانیوں اور کوششوں سے ان دونوں گروہوں میں اختلاف بڑھتے گئے اور نہ چاہتے ہوئے بھی ان میں دو جنگیں جنگ جمل اور جنگ صفین ہوگئیں ۔ صفین میں جب جنگ زوروں پر تھی تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نےدونوں طرف ہونے والے مسلمانوں کے اس جانی نقصان سے بچنے کے لیے حضرت علی کو قرآن پر مصالحت کی دعوت دی جس کو انہوں نے فورا منظور کرلیا اور دونوں طرف جنگ بندی کا اعلان ہوگیا۔

اس جگہ ہم نے تاریخ کی ان مکذوبہ سبائی تفصیلات کو بیان کرنے سے قصدا گریز کیا ہے جن میں بیان کیا گیا ہے اپنی شکست کو قریب دیکھ کر معاویہ اور عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے قرآن کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نیزوں پر بلند کردیا تاکہ علی کی فوج منتشر ہوجائے اورہم شکست سے بچ جائیں اور یہ کہ علی رضی اللہ عنہ اس جنگ بندی پر راضی نہیں تھے ، باربار اپنی تقریروں (جن میں معاویہ اور مخالف صحابہ کو منافق اور دھوکے باز کہنے اور گالیاں دینے کا ذکر ہے ) کے ذریعے اپنے ساتھیوں کو جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتے اور ابھارتےرہے ، لیکن آپ رضی اللہ عنہ کی اپنی جماعت کے سامنے ایک نہ چلی اور آخر بادل نخواستہ تحکیم پر رضا مند ہوئے۔ ان روایات میں راویوں کا جھوٹ اور بہتان کئی باتوں سے ظاہر ہے، 
یہ روایات اور آگے جن روایات کا ذکر آئے گا یہ تاریخ طبری اردو ایڈیشن دارالاشاعت کراچی جلد تین صفحہ 620تا650 پر دیکهی جا سکتی ہیں. . تفصیل ان روایات پر تبصرہ میں بهی آگے آئے گی۔

جنگ صفین کے بعد تحکیم کا واقعہ:-
جنگ بندی کے بعد تحکیم ہوئی یعنی کتاب اللہ کے حکم کےمطابق حضرت علی رضی اللہ کی طرف سے حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ثالث مقرر ہوئے کہ یہ دونوں کتاب وسنت کے مطابق نزاعی معاملہ کا جو فیصلہ کریں گے وہ فریقین کے لئے قابل قبول ہوگا۔اس فیصلہ کی شرائط کے متعلق جو ابتدائی دستاویز تیار ہوئیں وہ تاریخ کی سب بڑی کتابوں میں تفصیل کے ساتھ مذکور ہیں ہم طوالت سے بچنے کے لیے اس کے بنیادی نکات کو بیان کرتے ہیں۔
1. حضرت علی رضی اللہ اور انکے تمام ساتھیوں اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور انکے تمام ساتھیوں کو مساویہ طور پر اہل ایمان تسلیم کیا گیا۔
2. دونوں ثالثوں کی عدالت اور انصاف پر فریقین نے اپنے کامل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو اس بات کا پابند کیا کہ وہ ایسا فیصلہ کریں جس سے یہ عارضی جنگ بندی مستقل اور پائیدار امن کی صورت اختیار کرے اور دوبارہ اختلاف و جنگ کی صورت پیدا نہ ہونے پائے۔
3. ثالثوں پر ذمہ داری ڈالی گئی کہ وہ اپنا فیصلہ تحریری طور پر پیش کریں۔
4. شہادت و مشاورت اور دوسرے تمام ضروری مراحل سے گذرنے کے بعد ثالثوں کے فیصلہ سنانے کے لیے رمضان کا مہینہ مقرر کیا گیا۔

ثالثوں کا فیصلہ :۔
یہ معاہدہ چونکہ خیر القرون میں نبی کامل کے تربیت یافتہ جید اصحاب کی ان دو جماعتوں کے درمیان ہوا تھا جن سے پاکیزہ اور لائق تقلید انسانی گروہ کا روئے زمین پر تصور نہیں کیا جاسکتا ، اس لیے اس تحکیم کے لیے جس طرح کی بہترین شرائط رکھی گئی تھیں فیصلہ بھی انہی کے مطابق آنا یقینی تھا ۔ جبکہ تاریخی روایتوں میں یہاں بات کو بڑے طریقے سے ایک الگ رخ پر موڑ کر فتنہ کا دروازہ کھول دیا گیا،۔تاریخ اس فیصلہ کی تفصیلات میں ان سبائی راویوں کی روایتوں کی بنیاد پر کچھ اور ہی کہانیاں سناتی ہے ۔ معاہدہ کی شرائط پرغور کیجیے ان میں کن باتون کو اہمیت دی گئی اور تاریخ فیصلہ کیا بتاتی ہے ۔ جنگیں اور پھرمعاہدہ قاتلان عثمان سے قصاص کےمتعلق ہوا اور تاریخ میں یہ سبائی روای انتہائی مکاری سے فیصلہ میں بالکل الٹ خلافت کا تنازعہ بتاتے ہیں اور پھراپنے غیظ القلب کی تسکین کے لیے اصحاب کا ایک دوسرے کو گالیاں دینا، برا بھلا کہنا بتلاتے ہیں ۔ تاریخ طبری، ان اثیر اور ابن خلدون وغیرہ نے فیصلہ کی جو تفصیلات دیں انکا خلاصہ یہ ہے۔
"دونوں ثالث مجمع میں آئےجہاں دونوں طرف چار چار سو اصحاب کرام رضوان اللہ اور ان کے علاوہ کچھ غیر جانبدار جید صحابہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وغیرہ موجود تھے۔حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ تقریر کرنے کھڑے ہوئے اور کہا کہ ہم دونوں اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ ہم علی رضی اللہ عنہ اور معاویہ رضی اللہ عنہ دونوں کو خلافت سے معزول کرلیں، پھر لوگ باہمی مشورہ سے جس کو پسند کریں خلیفہ کی حیثیت سے منتخب کرلیں، لہذا میں علی اور معاویہ دونوں کو معزول کرکے معاملہ آپ لوگوں کے ہاتھ میں دیتا ہوں کہ اب آپ جسے چاہیں اپنا نیا امیر بنالیں، اس کے بعد حضرت عمروبن العاص رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ جو کچھ میرے ساتھی نے ابھی کہا اسے آپ لوگوں نے سن لیا کہ انہوں نے اپنے آدمی علی رضی اللہ کو معزول کردیا میں بھی انکی طرح علی رضی اللہ عنہ کو معزول کرتا ہوں اور اپنے آدمی معاویہ رضی اللہ کو خلاف پر قائم رکھتا ہوں۔ یہ سنکر حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ نے حضرت عمرو سے کہا تم نے یہ کیا کیا ؟ خدا تمہیں توفیق نہ دے ، تم نے تو ہمیں دھوکہ دیا ہے اور گنہگار بنے ، تمہاری مثال تو اس کتے کی ہے جس پر بوجھ لادو تو بھی ہانپے ، اس کے جواب میں حضرت عمرو نے کہا کہ تمہاری مثال اس گدھے کی ہے جو بوجھ ڈھوئے پھرتا ہے۔ دوسرے صحابہ نے حضرت ابوموسی کو طعنے دینے شروع کیے ۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ نے کہا کہ ابو موسی تمہارے حال پر افسوس ہے کہ تم عمرو کی چالوں کے مقابلے میں بہت کمزور نکلے، حضرت عبد الرحمان بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ابو موسی اگر اس سے پہلے مر گئے ہوتے تو ان کے حق میں ذیادہ اچھا ہوتا "۔ پھر حضرت عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ مجمع سے اٹھ کر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انکو خلافت کی مبارکباد پیش کی ، دوسری طرف حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ اتنے شرمندہ تھے کہ وہ پھر حضرت علی رضی کو منہ بھی نہ دکھا سکے اور سیدھے مکہ چلے گئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ پہنچ کر اپنی تقریروں میں مخالف صحابہ کو برا بھلا کہا اور دوبارہ جنگ کی تیاریاں شروع کردیں۔ لیکن ان کے لوگوں نے انکا ساتھ نہ دیااور خوارج کے فتنے نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے مزید ایک درد سر پیدا کردیا تھا۔

________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ اسلام میں صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پر ایک تحقیق - حصہ دوئم

روایات میں فیصلے کے متعلق پیش کی گئی تفصیلات کے وضا حت طلب امور :۔

1. فیصلہ کی تقریروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور معاویہ رضی اللہ دونوں خلیفہ تھے، پھر حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ نے دونوں کو معزول کردیا اور عمر و رضی اللہ عنہ نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو برقرار رکھا،حالانکہ یہ کسی گری پڑی تاریخی روایت سے بھی ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس واقعہ سے پہلے یا بعد میں اپنی خلافت کا اعلان کرکے اسکے لیے کسی ایک شخص سے بھی بیعت لی ہو ، اس کے مقابلہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ پر بیعت ہوچکی تھی اور انہیں امیرالمومنین و خلیفۃ المسلمین کی حیثیت سے تسلیم کیا جا چکا تھا، صرف حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور انکے ساتھ اصحابہ نے فی الحال بیعت نہیں کی تھی ، وہ بھی اس لیے نہیں کہ وہ خود خلافت کے مدعی تھے بلکہ اس لیے کہ انکا مطالبہ تھا کہ پہلے قاتلان عثمان غنی سے قصاص لے لیا جائے پھر ہم بیعت کریں گے، پھر معاویہ رضی اللہ عنہ کو خلافت پر قائم رکھنے اور علی رضی اللہ عنہ کو معزول کرنے کی داستانیں کس بنیاد پر ؟
2. تحکیم کی دستاویز میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ ثالثوں کا فیصلہ تحریری ہوگا، لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ ثالثوں نے محض تقریریں کیں ،اگر فیصلہ تحریری شکل میں نہیں تھا تو فریقین کی طرف سے شریک مجلس چار چار سو اصحاب اور ان کے علاوہ دوسرے غیر جانبدار بزرگ حضرات میں سے کسی نے تحریری فیصلہ کا مطالبہ کیوں نہیں کیا ؟ روایت دونوں کا مناظرہ دکھاتی ہے جبکہ یہاں تحریری فیصلہ پڑھ کر سنایا جانا تھا۔
3. اس روایت کے مطابق حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ کی (معاذ اللہ) ناسمجھی ، بیوقوفی اور حضرت عمرو رضی اللہ عنہ کی چالاکی کے باوجود دونوں کا کوئی متفقہ فیصلہ سامنے نہیں آیا ، نا مجمع نے دونوں کی تقریروں کے بعد متفقہ طور پر کسی کو منتخب کیا ۔ پھر وہ کون سا فیصلہ ہے جس پر حضرت عمرو رضی اللہ عنہ نے حضرت معاویہ رضی اللہ کو خلافت کی مبارکباد دی اور حضرت علی رضی اللہ نے اس پر اپنی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اسے رد کیا ؟
4. اس نام نہاد فیصلہ کے بعد حضرت معاویہ رضی اللہ نے اپنی خلافت کی عام بیعت کیوں نہیں لی ؟ کیا انہوں نے بھی فیصلہ کو رد کردیا تھا ؟۔
5. راوی کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے فیصلہ کی علی الاعلان مخالفت اور دونوں ثالثوں کو مجرم گردانے کے بعد شام پر دوبارہ چڑھائی کرنے کی تیاریاں شروع ہوئیں لیکن خارجیوں کے فتنے نے اپنی طرف متوجہ کردیا۔پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اس کمزوری سے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فاعدہ اٹھا کر کوفہ پر چڑھائی کیوں نہ کی، اگر وہ خلافت چاہتے تھے تو یہ تو علی رضی اللہ عنہ کو راستے سے ہٹانے کا بہترین موقع تھا، اس ناکام فیصلہ کے بعد جنگ بندی مستقل کیسے ہوگئی، دوبارہ دونوں میں اختلاف کیوں نہ سامنے آیا ؟
یہ چند امور وضاحت طلب ہیں جو اس وقت تک وضاحت طلب ہی رہیں گے جب تک ان روایتوں کے راوی ابو مخنف لوط بن یحیی کی ان دروغ بافیوں کو صحیح تسلیم کیا جاتا رہے گا ۔

فیصلہ پر ایک نظر :۔
ان وضاحت طلب امور کے علاوہ فیصلہ سے پہلے اور فیصلہ کے بعد کے حالات و واقعات کو بنیاد بنا کر یہ بات یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اس واقعہ کے متعلق تاریخی کتابوں میں مذکور ثالثوں کے فیصلے کی یہ تمام تفصیلات قطعا غلط ، گھڑی ہوئی اور محض اصحاب سے بدظن کرنے کی ایک سبائی سازش ہیں۔اصل فیصلہ مجموعی طور پر انتہائی کامیاب اور فریقین کے لیے قابل قبول اور عام مسلمانوں کے بہترین مفاد میں تھا کیونکہ :
1. دونوں ثالث ناصرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ بعد کے بھی سارے خلفائے راشدین اور صحابہ کے قابل اعتماد لوگ تھے اور ان کی فہم فراست، تدبر و سیاست اور فقہ و دیانت کو دیکھتے ہوئے ان کو ہر دور میں بڑی بڑی ذمہ داریاں اور عہدے عطا کیے گئے تھے ۔یہ بات ناممکن تھی کہ وہ صرف اس ایک مسئلہ میں فتنہ کا دروازہ کھولنے والا انتہائی غیر دانشمندانہ فیصلہ کرتے ۔
2. اگر ثالثوں نے اپنی ذمہ داریوں کو قطعا فراموش کرکے اور خدانخواستہ دین و دیانت کو بالائے طاق رکھ کر یہ غلط فیصلہ دیا ہوتا تو مجلس میں موجود آٹھ سو سے زائد چیدہ و نمائندہ اصحاب کرام رضوان اللہ خاموش تماشائی نہ بنے رہتے۔ ایسا تو آج کے گئے گذرے دور میں بھی نہیں ہوسکتا چہ جائیکہ عہد صحابہ رضی اللہ میں جہاں منبر پر کھڑے خلیفہ کو دو چادریں پہننے پر پوچھ لیا جاتا تھا کہ سب کو مال غنیمت سے ایک چادر ملی اس نے دو کہاں سے لائیں۔
3. ثالثوں کے تقرر کا مقصد یہی تھا کہ نزاعی مسئلہ ' جنگ کے بجائے امن کے ماحول میں طے ہوجائے اور امت خون خرابہ سے محفوظ ہوجائے، یہ بات واضح ہے کہ ثالثوں کے فیصلہ کے بعد رفتہ رفتہ کشیدگی کم ہوتی گئی اور پھر دوبارہ جنگ کی نوبت نہیں آئی، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ثالثوں کے اصل فیصلے (جس کو تاریخ سے غائب کردیا گیا ) سے فریقین مطمئن ہوگئے تھے۔.
4. مزید ابو مخنف لوط مردود کی ان وضعی داستانوں پر یقین کرنے سے صحابہ کرام جیسی مقدس جماعت کی جو گھناؤنی تصویر ابھرتی ہے وہ تو اپنی جگہ اس کے ساتھ یہ بھی تسلیم کرنا ہوگاکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ (نعوذ باللہ) وہ بد قسمت انسان تھے جن کا نہ کوئی سچا ہمدرد اور خیرخواہ تھا اور نہ انکی بات کو کوئی تسلیم کرتا تھا اور خود آپ اس قدر کمزور قوت فیصلہ کے مالک تھے کہ ہر دفعہ آپ کو دوسروں کی رائے تسلیم کرنی پڑتی تھی۔آپ ابو موسی کے بجائے مالک بن اشتر کو ثالث بنانا چاہتے تھے لیکن آپکی مرضی نہ چلی ، آپ قرآن کو نیزوں پر اٹھانے کے بعد بھی جنگ جاری رکھنا چاہتے تھے، آپ نے اس کے لیے جوش آور تقریریں کیں اور دین کا واسطہ دیکر بھی جنگ کا حکم دیا اس کے علاوہ تحکیم کے فیصلہ کے بعد عراق جاکر بھی دوبارہ شام پر چڑھائی کرنے کے لیے اپنے حواریوں کو حکم دیا لیکن آپ ایسے کمزور اور مجبور خلیفہ تھے کہ آپ کے واسطے دینے پر بھی کسی نے آپکی بات نہ ما نی۔

نعوذ باللہ من ھذہ الخرافات الباطلہ۔


________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ اسلام میں صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پر ایک تحقیق - حصہ سوئم

ثالثوں کی شخصیت
حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ :۔
واقعہ تحکیم کی بنیاد پر حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ پر دو بہتان لگائے جاتے ہیں کہ اول یہ کہ آپ نہایت مغفل، بیوقوف اور سفینہ قسم کے آدمی تھے ، اس لیے عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ آپ کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے ، دوئم حضرت علی رضی اللہ عنہ کو آپ پر پہلے سے ہی اعتماد نہیں تھا وہ کسی اور کو ثالث بنانا چاہتے تھے۔
یہ دونوں باتیں حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ کے زندگی کے ریکارڈ کے خلاف ہیں حقیقت میں آپ وہ شخص تھے جنکی زیرکی ودانائی، تدبر وسیاست، فہم فراست اور فقہ و دیانت داری پر نہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ بعد کے سارے خلفا ئے راشدین نے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ان کو اہم علمی ، سیاسی عہدوں کی ذمہ داری دی تھی ، (انکی تفصیلات تاریخ اور انکی زندگی پر لکھی گئی کسی کتاب میں پڑھی جاسکتی ہے)۔ پھر حضرت ابو موسی سے منسوب کوئی ایسا جھوٹا واقعہ بھی کسی تاریخی کتاب تک میں تحکیم سے پہلے کا نہیں ملتا جس سے انکی سفاہت پر کچھ روشنی پڑتی ہو بلکہ اس کے برعکس ان کے عبقری صفت ہونے کے ایسے حالات ملتے ہیں جن سے ان کے صحابہ میں امتیازی مقام کا پتا چلتا ہے۔ پھر اچانک ان کی بے عقلی اور سفاہت کی باتیں اور ان پر یہ بے اعتمادی کیسے سامنے آگئی ۔ ؟

سچائی یہ ہے کہ حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نے ثالثوں کی دستاویز وں میں درج شرائط کی پوری پابندی کرتے ہوئے کتاب وسنت کی ہدایت میں جنگ صفین کے اسباب کا پتا لگایا اور فریقین کے موقف کی خوبیوں و خامیوں کا جائزہ لیا اور پوری غیر جانبداری کے ساتھ غوروخوض کرنے ، نیز استصواب رائے کےبعد انہوں نے جو فیصلہ دیا وہ فیصلہ نہ صرف فریقین بلکہ بلا اختلاف تمام مسلمانوں نے تسلیم کیا ، فیصلہ کی تحریر کا متن تو سبائیوں کی ہاتھ کی صفائی کی وجہ سے تاریخ میں نہ آسکا ، لیکن فیصلہ کی برکات کو سبائی چھپانے پر قدرت نہیں رکھتے تھے . فیصلہ کے بعد نہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان کوئی جنگ ہوئی اور نہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے خون عثمان کے قصاص کا مطالبہ ہوا اور نہ ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے انہیں شام کی گورنری سے معزولی کے لیے اصرار ہوا ۔ اس فتنہ کا پوری طرح سدباب ہوگیا جس کے لیے ثالثوں کا تقرر ہوا تھا۔

اس شاندار کامیابی کے ہوتے بھلا حضرت ابو موسی کیوں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منہ چھپا کر مکہ جاتے ؟ بلکہ واقعہ تو یہ ہے کہ حضرت ابو موسی کی یہ بے لوث و مخلصانہ خدمت اور انکی شاندار کامیابی انکی نسلوں تک کیلئے سرمایہ افتخار بنی رہی ، چنانچہ مشہور شاعر ذی الرمہ نے ان کے پوتے حضرت بلال بن برید بن ابی موسی رضی اللہ عنہ کی شان میں قصیدہ کہتے ہوئے اس شاندارکارنامہ کا ذکر اس طرح کیا ہے۔


ابوک تلافی الدین و الناس بعد ما
تشاءوا و بیت الدین منقطع الکسر
ترجمہ ؛ آپ کے باپ تو وہ تھے جنہوں نے دین اور اہل دین کی اس وقت شیرازہ بندی کی جب دین کا قصر گرنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔
فشداصارالدین ایام اذرح
وردحروباقد لقحن الی عقرٖ
انہوں نے اذرح والے دنوں میں دین کے خیمہ کی طنابیں کس دیں اور ان جنگوں کو روک دیا جو اسلام کی نسل منقطع کرنے کا سبب بن رہی تھیں۔

حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ :۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدر صحابی ، اسلام کے مایہ ناز جرنیل فاتح مصر اور 'دہاۃ عرب' میں شمار ہونے والے حضرت عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ بھی سبائیوں کی دو طرفہ سازشوں سے تاریخ کی مظلوم شخصیتوں میں شامل ہوگئے۔ جب خلیفہ ثالث حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں مصر کی گورنری سے معزول کرکے انکی جگہ حضرت عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا تو انکے اس فیصلہ پر عمرو رضی اللہ عنہ کی ناراضگی کولے کر خلیفہ ثالث پر اقرباپروری کا الزام لگانے کے لیے سبائیوں نے ان ( حضرت عمرو) کے خوب خوب فضائل بیان کیے، جب یہی عمرو مسلمانوں کے اختلاف سے پریشان ہو کر افہام تفہیم اور اصلاح کے لیے حضر ت معاویہ کے پاس شام گئے اور انکے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے درمیان مصالحت کے ذریعے سبائی قاتلان عثمان سے قصاص لینے کے لیے راہیں ہموار کرنے کرنے لگئے تو یہی سبائی ان کے دشمن بن گئے ان پر ناصرف میدان جنگ میں قرآن نیزوں پر بلند کرانے ، ثالثی کے فیصلے میں عیاری دکھلانے وغیرہ جیسے بڑے الزام لگا دیے بلکہ ان کواپنی روایتوں میں دوسروں کی زبان سے خوب گالیاں بھی دلوائیں۔ غرضیکہ وہی شخصیت جسے عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ہمہ صفات موصوف قرار دیا گیا اسے ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور خلاف میں ہمہ عیوب قرار دیدیا گیا۔ یہ ہے سبائیت کا دوہرا معیار جسے صحیح تاریخی اسلام قرار دیکر جلیل القدر اصحاب رسول کی کردار کشی کی جارہی ہے۔
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ پر ثالثی کے فیصلہ میں عیاری دکھلانے کے الزام کی حقیقت اوپر تحکیم اور حضرت موسی اشعری رضی اللہ عنہ کے تذکرہ میں بیان کی جاچکی ہے کہ اس فیصلہ کی دی گئی تفصیلات سب گھڑی ہوئی ہیں۔
آپ پر سب سے بڑے اعتراض کا سبب ابو مخنف کی وہ روایت ہو جس میں بتایا گیا ہے کہ آپ کے مشورہ کے مطابق ایک جنگی چال کے طور پر جنگ صفین میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے لشکر سے قرآن کو نیزوں پر بلند کروایا تاکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں پھوٹ پڑ جائے ۔ ابو مخنف کی اس روایت کو لے کر رافضیوں اور نام نہاد سنیوں نے عمرو رضی اللہ عنہ کے خلاف اپنے دل کی کالک سےکئی کئی صفحے کالے کیے ہیں۔حالانکہ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی تاریخ ابن کثیر میں اس روایت کے ساتھ اسی واقعہ کے متعلق امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی بھی ایک باسند روایت نقل کی ہے، ان ناقدین اصحاب کواس سبائی کی روایت تو نظر آگئی اسی صفحہ پر یہ روایت نظر نہیں آئی جسے ایک صحابی روایت کررہے ہیں۔
" حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم صفین میں تھے تو جب اہل شام کے ساتھ جنگ خوب زور پکڑ گئی ، شامی ایک ٹیلے پر چڑھ گئے ، پھر حضرت عمر بن العاص رضی اللہ عنہ نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ علی رضی اللہ عنہ کی طرف قرآن بھیج کر ان کو کتاب اللہ کی طرف دعوت دیں، وہ ہرگز انکار نہ کریں گے، تب قرآن لیکر ایک آدمی معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے آیا پھر اس نے کہا کہ ہمارے اور آپ کے درمیان یہ اللہ کی کتاب فیصلہ کرنے والی ہے تو علی رضی اللہ عنہ نے کہا ہاں میں تو اس کا ذیادہ حقدار ہوں ، ٹھیک ہے ہمارے اور تمہارے درمیان یہ کتاب اللہ ہے جو فیصلہ کرے "۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے جنگ صفین میں شرکت کرنے والے صحابی حضرت ابو وائل رضی اللہ عنہ کی اس روایت سے پتا چلتا ہے کہ عمر و بن العاص رضی اللہ کے مشورے سے نہ تو قرآن کو نیزوں پر بلند کرکے بے حرمتی کی گئی ، نہ علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں تفرقہ پھیلانے کے لیے اور شکست سے بچنے کے لیے یہ ایک جنگی چال تھی ۔ حضرت عمر و رضی اللہ عنہ کو اس بات کا احساس تھا کہ سبائیوں اور قاتلان عثمان نے اپنی جان بچانے کے لیے یہ جنگ ایک چال کے طور پر مسلمانوں کے درمیان شروع کروا دی ہے جس سے دونوں طرف مسلمان شہید ہورہے ہیں ، انہوں نے مسلمانوں کو اس بڑے جانی نقصان سے بچانے کے لیے یہ مخلصانہ کوشش کی اور ایک آدمی کو قرآن دے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج کر ان کو یہ پیش کش کی ہم اس فتنہ میں قرآن کو اپنا حکم بنا لیں اور اسی کے مطابق فیصلہ کرلیں، جسے علی رضی اللہ عنہ نے یہ کہہ کر منظور کرلیا کہ میں تو قرآن کے فیصلہ کی طرف دعوت دینے اور اس پر عمل کرنے کا ذیادہ حقدار ہوں ، چنانچہ بعد میں اسی مشورہ کے مطابق واقعہ تحکیم ہوا اور اللہ نے مسلمانوں کو حضرت عمرہ بن العاص رضی اللہ عنہ کے ذریعے ایک بڑے جانی نقصان اور فتنہ سے بچا لیا۔
غور کریں کہ اس واضح اور ایک صحابی کی مستند روایت کی تاریخ ابن کثیر میں موجودگی کے باوجود کس طرح ابو مخنف سبائی کی اس داستان کا انتخاب کرکے گرما گرم سرخیوں کے ساتھ اسلامی تاریخی کتابوں میں پیش کیا گیا ہے۔


________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ اسلام میں صحابہ کے کردار کو مجروح کرنے والی روایات پر ایک تحقیق - آخری حصہ

ابو مخنف جنگ صفین والی اپنی گھڑی ہوئی اوپر پیش کردہ روایت میں آگے حضرت علی رضی اللہ کی ایک تقریر بھی پیش کرتا ہے جو انہوں حضرت عمر و بن العاص کی اس ' جنگی چال ' کو سمجھ کر عراق والوں کے سامنے کی ۔ پڑھیے اور سردھنیے
" یہ معاویہ، یہ عمرو بن العاص، یہ ابن ابی معیط اور حبیب بن مسلمہ اور یہ ابن ابی سرح اور ضحاک بن قیس نہ اصحاب دین ہیں نہ اصحاب قرآن ، میں انہیں تم سے ذیادہ جانتا ہوں، بچپن سے ان کا میرا ساتھ رہا ہے، یہ بدترین بچے تھے اور بدترین مرد ہیں، انہوں نے قرآن بلند کرنے کی یہ حرکت محض دھوکہ دینے کے لیے کی ہے ، خود انہیں قرآن سے کچھ تعلق نہیں ہے"۔
کیا اس پر یقین کیا جاسکتا ہے کہ داماد رسول حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان جلیل القدر اصحاب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ ، حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ، حضرت ابن ابی معیط رضی اللہ عنہ حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ حضرت ابن ابی سرح رضی اللہ عنہ اور حضرت ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں اتنی بازاری زبان استعمال کی ہو ؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان اعتماد یافتہ صحابیوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ دین وایمان سے خارج گردان سکتے تھے ؟ بدترین بچے اور بدترین مرد کون ہیں ؟ وہ کاتب وحی حضرت معاویہ رضی اللہ جن کے لیے حضور نے ھادی ومہدی کی دعا کی ، وہ حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ جنکو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نے غزوہ ذات السلاسل کا کمانڈر مقر ر فرمایا اور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہ جیسے اجلہ صحابہ کو انکی ماتحتی میں جہاد کرنے کے لیے بھیجا اور اپنی وفات تک انہیں عمان کا والی مقرر کیے رکھا ؟ کیا یہ اپنے مقصد کے لیے قرآن شہید کر ان کے اوراق نیزوں پر بلند کراسکتے ہیں؟، کیا ان کے ساتھ پانچ سو لوگ اور صحابہ قرآن کی اس طرح بے حرمتی کرسکتے ہیں اور پھر خود حضرت علی رضی اللہ عنہ قرآن کے نیزوں پر بلند ہونے کے بعد بھی ایسی جنگ جاری رکھنے کے لیے تقریر کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں قرآن کا لوگوں کے پاؤں تلے روندھے جانے کا خدشہ ہو ؟ 

غور فرمائیں کہ یہ سبائی دروغ گو راوی صحابہ و اہلبیت کے کردار کو مجروع کرنے کے لیے کس حد تک گئے ہیں کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ذمہ بھی ایک ایسی تقریر لگادی جو بالکل ان کے شایان شان نہیں۔ اور پھر حیرت ہے ان سنی مورخین پر جنہوں نے بغیر تحقیق کے ان کہانیوں کو اسلامی تاریخ کے نام پر اپنی کتابوں میں ذکر کردیا ۔ مزید حضرت علی رضی اللہ عنہ کیسے حضرت معاویہ کے خلاف یہ زبان درازی کرسکتے ہیں حالانکہ تاریخ بتاتی ہے کہ وہ خودلوگوں کو اس سے روکتے تھے ۔
"جنگ صفین کے سلسلے میں جو لوگ حضرت معاویہ کے متعلق زبان درازی کرتے تھے، تو آپ نے انہیں اس سے روک دیتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ امارت معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا نہ سمجھو، کیونکہ وہ جس وقت نہ ہوں گے تو تم سروں کو گردنوں سے اڑتے ہوئے دیکھو گے ۔
( تاریخ ابن کثیر جلد8 صفحہ 131)
حقیقت میں جنگ صفین کو ختم کروا کر ثالثی کے ذریعے مستقل جنگ بندی کروادینا ہی حضرت عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ کا وہ کارنامہ تھا جس نے سبائیوں کی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے کی جانے والی ساری محنتوں اور تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا ، اس لیے انہوں نے انہی واقعات کو لے کر انکی کردار کشی کی مہم چلائی ۔

افسوس یہ ہے کہ ابو مخنف کے بیانات کو تاریخ طبری کے صفحات میں دیکھ کر بلا تحقیق اسے نقل کرنے والوں نے سبائیوں کے ہاتھ اتنے مضبوط کردیئے ہیں کہ آج یہ روایتیں ہماری ایف اے ، بی اے، ایم اے کی تاریخ اسلام کی درسی کتابوں میں بھی بغیر کسی تحقیق و تبصرہ کے اسی طر ح نقل ہوتی آرہی ہیں اور امت کا ایک اچھا خاصہ طبقہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعمد صحابہ حضرت معاویہ، حضرت عمرو بن العاص، حضرت ابو موسی اشعری رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف سے سوء ظنی کا شکار ہے۔

اوپر تفصیل سے یہ بات واضح ہوئی کہ یہ ساری داستانیں حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ کے کردار کو مجروح کرنے کے لیے وضع کی گئیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ہماری اس تفصیل کا مطلب یہ نہیں کہ صحابہ میں اختلاف ہو ا ہی نہیں یا ان سے غلطی ہو ہی نہیں سکتی ، ہم اس بات کے قائل ہیں کہ صحابہ معصوم عن الخطا نہیں ہیں ، بعض احادیث میں بھی انکے اختلاف اور غلطیوں کا ذکر ہے ، ہمارا اختلاف ان تاریخی روایات پر ہے جن میں تمام صحابہ پر کرپشن، اقربا پروری، منافقت، سیاسی جوڑ توڑ اور کھینچا تانی کے الزامات ہیں۔ قرآن و حدیث تمام صحابہ کے عادل ہونے پر شاہد ہیں ہی ، تاریخ سے بھی سیکڑوں مثالیں دیں جاسکتیں ہیں جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ صحابہ کا اختلاف شرعیت کے مطابق ہوتا تھا اور ان کا دامن ان گالیوں اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال سے پاک ہوتا تھاجو انکے اختلاف کے واقعات میں سبائیوں راویوں کی ان روایتوں میں ان کے ذمہ تھونپی گئی ہیں۔ 
صحابہ اختلاف کے اصولوں جو انہیں دین نے سکھائے تھے' کے پوری طرح پابند تھے انکے اختلاف میں بھی امت کے لیے نمونہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت علی اور معاویہ کے درمیان قاتلان عثمان کے مسئلہ پر اختلاف کے باوجود ادب و احترام کا تعلق تھا ،چنانچہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ دینی مسئلے پر فتوی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہی لیتے تھے ۔ مزید شیعہ کی اپنی کتابیں گواہ ہیں کہ حضرت علی، حسن اور حسین رضی اللہ عنہ ، حضر ت عبداللہ بن عباس رضی اللہ حضرت معاویہ کا احترام کرتے اور انکے اختلاف کو دینی اختلاف سمجھتے تھے۔ مضمون کی طوالت کے ڈر سے ہم صرف علی رضی اللہ عنہ کا حوالہ دیتے ہیں۔ شیعہ کی مشہور کتاب نہج البلاغہ میں ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تمام شہریوں کی طرف گشتی مراسلہ جاری کیا کہ صفین میں ہمارے اور اہل شام کے درمیان جو جنگ ہوئی اس سے کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو، ہمارا رب، نبی اوردعوت ایک ہے ۔ ہم شامیوں کے مقابلے میں اللہ و رسول پر ایمان و یقین میں ذیادہ نہیں اور نہ وہ ہم سے ذیادہ ہیں ۔ ہمارا اختلاف صرف قتل عثمان میں ہے ۔
( نہج البلاغہ جلد2، صفحہ 114)
اللھم ثبت قلبی علی دینک


________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

Picture
کسی بھی قوم کا رابطہ اگر اپنے ماضی سے ٹوٹ جاۓ تو اس قوم کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی گناہ کے نتیجے میں پیدہ ہونے والے بچے کہ کوئی کچرے کے ڈھیر پر پھینک جاۓ اور وہ اپنے حقیقی نام و نسب کی تلاش میں ہمیشہ سر گرداں رہے .....جن لوگوں کا اپنے ماضی سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے انکے اندر نفسیاتی مسائل پیدہ ہوتے ہیں یہ نفسیاتی مسائل مختلف انداز سے شخصیات افراد اور اقوام پر اثر انداز ہوتے ہیں 
ایسے لوگ جھوٹے سہاروں کو تلاش کرتے ہیں جیسے جدید استعماری دنیا کا بے تاج بادشاہ امریکہ یہ لوگ کبھی مصر کے اہراموں میں تو کبھی روم و یونان کے مقابر میں اور کبھی دفن شدہ مایا تہذیب میں اپنی اصل کھوجتے پھرتے ہیں اور صرف کھوجتے ہی نہیں بلکہ اسکو پوری دنیا پر رائج کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں یہ جدید استعماری پھندے پوری کی پوری تہذیبوں کو کسی بھوکے عفریت کی طرح نگل رہے ہیں ...
دوسرا اثر ایسی اقوام پر یہ پڑتا ہے کہ انکی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی تاریخی برتری کو ثابت کرنے کیلئے دوسروں کی تاریخ کو بھی مسخ کر دیا جائے اسکو استشراق کہتے ہیں۔ 

یہ استشراقی غلاظت صرف مغربی مستشرقین تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ اسنے اپنی فکر و تہذیب اور تاریخ پر شرمندہ مسلمانوں کو بھی متاثر کیا۔ عالم عرب میں طہٰ حسین اور بر صغیر میں سر سید اس فکر کے شدید متاثرین میں شمار کیے جا سکتے ہیں ۔انکے فکری مغالطوں سے دین کا جو شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا وہ " تاریخ اسلامی " ہے 

اسلاف نے تاریخی روایات سے استفادے کیلئے جو نظام تشکیل دیا اسے " جرح و تعدیل " کے نام سے پہچانا جاتا ہے جسکی بنیاد اس نص قرآنی پر ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے:
اے اہل ایمان! اگر آپ لوگوں کے پاس کوئی فاسق خبر لے آئے تو اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کریں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کسی گروہ کو جہالت میں نقصان پہنچا بیٹھیں اور پھر اپنے فعل پر نادم ہوں۔ الحجرات 49:6
اس جرح و تعدیل کے ماہر حضرات مورخین و محدثین ہیں اسکی نص بھی قرآن سے بیان ہوتی ہے ۔
ترجمہ : اور جب ان کے پاس پہنچتی ہے کوئی خبر امن یا خوف کی تو اس کو مشہور کرديتے ہیں اور اگر اس کو پہنچا ديتے رسولؐ تک اور اپنے اولو الامر (علماء و حکام) تک تو جان لیتے اس (کی حقیقت) کو جو ان میں قوتِ استنباط (حقیقت نکالنے کی اہلیت) رکھتے ہیں اس کی اور اگر نہ ہوتا فضل ﷲ کا تم پر اور اس کی مہربانی تو البتہ تم پيچھے ہو ليتے شیطان کے سواۓ چند (اشخاص) کے۔النساء/83؛
علما امت نے مستقل تاریخ اسلامی سے متعلق ایسی کتب لکھی ہیں جن میں تاریخی روایت کے نتیجے میں پیدہ ہونے والے اشکالات کا حل موجود ہے۔ ابن تیمیہ رح کی منہاج السنہ ، ابن العربی رح کی العواصم من القواصم، حضرت شاہ ولی الله دھلوی رح کی ازالة الخفاء عن خلافت الخلفاء وغیرہ۔ اسی طرح ماضی قریب اس موضوعات پر سینکڑوں کتابیں لکھی گئی۔

تاریخ کو اس فہم سلف سے ہٹ کر مستشرقین کے طریقے پر مجرد اخبار و آحاد کی بنیاد پر سمجھنا ایسے علمی مغالطوں میں مبتلاء کرتا ہے کہ فکر و نظر کا رخ ہی تبدیل ہو کر رہ جاتا ہے۔جب ہماری میزان ہی ٹیڑھی ہوگی اور ہمارے ماپنے کے آلات ہی غلط ہونگے تو مطالعہ تاریخ کا مقصود ہی فوت ہو جائےگا ....
تاریخ جسکا مقصود ہمیں ہمارے اسلاف کے کارناموں سے آگاہی دلانا ہے۔ 
تاریخ جسکا مقصود ہمارا تعلق اپنی علمی سیاسی فکری اخلاقی اقدار سے جوڑنا ہے ۔
تاریخ جسکا مقصود اپنی اصلاح اور اپنے مستقبل کی بنیادیں اپنی جڑوں پر استوار کرنا ہے اگر یہ تاریخ سلف کی فکر و نظر سے ہٹ کر دیکھی جاۓ تو نری جاہلیت دکھائی دیگی ...
آپ اپنے باطل پیمانوں کو لیکر پہنچ جائیے اور اسلامی تاریخ کو ماپنا شروع کیجئے نتیجہ ہمیشہ منفی ہی آئے گا کیونکہ آپکے پیمانوں میں شدید کھوٹ ہے وہ باٹ جو آپ نے ترازو کے دوسرے پلڑے میں رکھے ہیں گھسے ہوے ہیں ..
یہ باطل پیمانے ہمیں اپنی تاریخ کے معروف کرداروں کو باطل دکھاتے ہیں جو ظلم کے خلاف کھڑا ہو ان سے وہی ظالم دکھائی دیتا ہے۔
یہ وہ عینک ہے جسے پہن کر محمود غزنوی ڈاکو دکھائی دیتا ہے، شہاب الدین غوری غاصب نظر آتا ہے، عالمگیر جیسا درویش صفت حاکم منافق دکھائی دیتا، ابدالی شر پسند ہوجاتا ہے، ایوبی و زنگی ملوک بیبرس مطلق العنان حاکم غرض یہ سلسلہ یہیں رکتا دکھائی نہیں دیتا بلکہ دامن صحابہ رض تک کو تار تار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اب جو بھی راستے کی دیوار بننے کی کوشش کرے وہ اسلاف پرست وکیل صفائی ناقابل قبول و غیر مقبول ہوگا ..

یہ فکری مغالطے دو دھاری تلوار ہیں ایک طرف تو یہ اسلامی تاریخ کا وہ چہرہ پیش کرتے ہیں کہ سر شرم سے جھک جائے تو دوسری طرف اپنے ہی اسلاف پر بد اعتمادی کی فضاء قائم کر دیتے ہیں اور دعوی ہوتا ہے بے لاگ تحقیق .....
پہلے تو مجددین اسلام پر سے اعتماد اٹھایا جاتا ہے اسلام کا سب سے بڑا امر حکومت اسلامی کے قیام کو قرار دیا جاتا ہے اور پھر یہ سوال ہوتا ہے یہ فقہاء ، محدثین ، مورخین ، مجددین کیا کرتے رہے یہاں تک کہ شیخ السلام ابن تیمیہ رح جیسے مجدد کے تمام تجدیدی و احیائی کام پر بھی سوالیہ نشان لگ جاتا ہے کہ وہ بھی ایسی کوئی تحریک بپا کرنے میں ناکام رہے کہ اقتدار جاہلیت کے ہاتھوں سے نکل کر اسلام کے ہاتھوں میں آ جاتا .....
تو دوسری طرف ...... 
یہ فکر ہمیں بتاتی ہے کہ اسلامی کی عظیم الشان سیاسی قوت صرف تیس سال میں پارہ پارہ ہو گئی اسکے بعد جو اسلام نے دنیا پر حکومت کی وہ نری جاہلیت تھی یعنی اسلامی غالب ہوکر بھی مغلوب تھا حاکم ہوکر بھی محکوم تھا احسن ہوکر بھی اسفل تھا اعلیٰ ہوکر بھی ادنی تھا ......

یہ فکر کتنی تباہ کن ہے اسکا اندازہ اس بات سے کیجئے کہ ایک طرف تو اسکی کدال اسلامی سیاست کی عظیم الشان عمارت کی جڑیں کھودتی دکھائی دیتی ہے تو دوسری طرف اسلاف کی شخصیات پر مکمل بد اعتمادی پیدہ کر دیتی ہے یہ ایک ایسی روشن خیالی ہے جو اپنی حقیقت میں اندھیرا نہیں اندھیر ہے .....
اس فکر کے اثرات ان نفوس قدسی پر پڑتے ہیں جنہوں نے مکتب نبوت سے براہ راست فیض حاصل کیا تھا 
سید ابو الحسن علی ندوی رح ایک جگہ لکھتے ہیں !
لوگ یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ جب اسلامی دعوت اپنے سب سے بڑے داعی کے ہاتھوں اپنے دور عروج میں کوئی دیر پا اور گہرے نقوش مرتسم نہ کر سکی اور جب اس دعوت پر ایمان لانے والے اپنے نبی علیہ سلام کی آنکھ بند ہوتے ہی اسلام کے وفادار اور امین نہ رہ سکے اور رسول الله صل الله علیہ وسلم نے انھیں جس صراط مستقیم پر چھوڑا تھا ان میں سے معدودے چند آدمی ہی اسپر گامزن رہے تو ہم یہ کیسے تسلیم کر سکتے ہیں کہ ان کے اندر نفوس کے تزکیہ کی صلاحیت ہے وہ انسان کو حیوانیت کی پستی سے نکال کر انسانیت کی بلند چوٹی تک پہنچا سکتی ہے اور ہم کس امید پر اس وقت دنیا کی قوموں اور غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دے سکتے ہیں "

ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیے کیا اسلام کا نظام عالی شان صرف تیس سال چل سکا اس روایت کے راویوں کی چھان پھٹک سلف کی آراء پر بحث تو ایک طرف ذرا عقل ہی استعمال کیجئے اپنی فطرت سلیم کو آواز دیجئے آج دنیا میں اسلام کے غلبے کی بات کرنے والے جب اپنی بنیادوں میں یہ عقیدہ لیے بیٹھے ہونگے کہ امت کی سیاسی عمارت اسلام کے ابتدائی تین ادوار میں ہی ڈھے گئی وہ تین ادوار جنکی تعریف خود زبان نبوی سے ہوئی ہے 
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ‘‘([23]) (بہترین لوگ میرے زمانے کے ہیں پھر جو ان کے بعد آئيں پھر جو ان کے بعد آئيں)۔
یہی وہ لوگ تھے بے شک یہی وہ لوگ تھے جنکے ہاتھوں فریضہ اقامت دین تکمیل کو پہنچا 
امام قاضی احمد القلشانیؒ المتوفی سن 863ھ" فرماتے ہیں :
سلف صالحین سے مراد وہ پہلی نسل ہے کہ جو راسخون فی العلم تھے، ہدایت نبوی کے ساتھ ہدایت یافتہ تھے۔ جو سنت کے محافظ تھے۔ انہیں اللہ تعالی نے اپنے دین کو قائم کرنے کے لیے چن لیا تھا اور ان سے راضی ہوا تھا کہ وہ اس امت میں دین کے امام بنیں۔ انہوں نے امت کی نصیحت چاہنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی اور انہوں نے رب کی رضا کے لیے اپنے آپ کو قربان کردیا۔
اور یہاں یہ سوال کہ ان اقامت دین کے معماروں نے ہی وہ عمارت ڈھا دی جسکی بنیادوں میں انکا خوں شامل ہے 
افسوس صد افسوس
خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے

لیکن ہمیں کتاب الله کی گواہی کافی ہے 

وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَ‌سُولَ اللَّـهِ ۚ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ‌ مِّنَ الْأَمْرِ‌ لَعَنِتُّمْ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّ‌هَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ‌ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ۚ أُولَـٰئِكَ هُمُ الرَّ‌اشِدُونَ ﴿٧﴾
اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کے رسول موجود ہیں، اگر وه تمہارا کہا کرتے رہے بہت امور میں، تو تم مشکل میں پڑجاؤ لیکن اللہ تعالیٰ نے ایمان کو تمہارے لئے محبوب بنا دیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں زینت دے رکھی ہے اور کفر کو اور گناه کو اور نافرمانی کو تمہارے نگاہوں میں ناپسندیده بنا دیا ہے، یہی لوگ راه یافتہ ہیں .

ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی تاریخ سے اپنی مرضی کا گند چننے کے بجاۓ سلف کے مستقیم راستہ پر چلا جاۓ کیونکہ یہی راستہ ہمیں منزل مقصود کی طرف لے جا سکتا ہے .....

حسیب احمد حسیب
________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

Picture
نبی کریم ﷺ نے مدینہ آتے ھی مدینے کے انصار اور مہاجرین کے درمیاں مواخات یا بھائی چارہ قائم کیا اور یہود کے مخلتف قبائل کے ساتھ معاہدے کر کے مدینے کا ایک 51 شقوں پر مبنی میثاقِ مدینہ لکھا ،جو مدینے کا ایک آئینی ڈھانچہ تھا جس میں تمام شہریوں کے حقوق متعین کیئے گئے تھے ! یہ دنیا کا پہلا مکمل تحریری آئین تھا ! باقی جو بھی آئین بیان کیئے جاتے ھیں ان میں صرف بادشاھوں کے حقوق بیان کیئے گئے ھیں،،شہریوں اور ریاست کے حقوق و فرائض کا تعین نہیں کیا گیا !
یہود کی سیرت و فطرت جو قرآن نے سورہ البقرہ سے شروع کر کے پورے قرآن میں جگہ جگہ بیان کی ھے وہ غداری و بد عہدی کی شرمناک داستان ھے جو انہوں نے حضرت موسی علیہ السلام کے ساتھ بھی بار بار کی جبکہ ان پر ایمان بھی رکھتے تھے اور ان کے معجزوں کا کمایا کھا بھی رھے تھے،طعن تشنیع بھی کرتے جا رھے تھے یہانتک کہ جب انہیں بیت المقدس میں داخل ھونے کے لئے آگے بڑھنے کو کہا گیا تو انہوں نے صاف جواب دے دیا کہ " اِذھب انت و ربک فقاتلا انا ھٰھنا قاعدون،، جا تو اور تیرا خدا جا کے لڑ لو ھم یہاں بیٹھے ھیں، جب اس جسارت پر چالیس سال کی قید ملی تو من و سلوی نازل ھوا ،مگر ان کے نخرے دیکھنے والے تھے،،یوں فرمائشیں کر رھے تھے اور کھانے پر اعتراض بھی ھو رھے ھیں اور ساتھ اس ادا کے ساتھ کہ " اپنے رب سے مانگ، اے موسی اپنے رب کو یہ کہہ" گویا اللہ صرف موسی کا رب تھا ان کا تو کچھ لگتا ھی نہیں تھا ! نبیوں کو نبی مان کر قتل کرنا ان کے کارناموں میں شامل ھے !
مدینہ میں بھی یہ مسلسل کوشش کرتے رھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کسی طرح قتل کر دیں یا قتل کرا دیں،، اس کے لئے وہ مکے والوں سے بھی گٹھ جوڑ کرتے رھے اور منافقین کو بھی بڑھاوا دیتے رھے،، بنو نضیر جو سنار کا کام کرتے تھے اور پورے محلے میں سنار کی دکانیں تھیں ، ایک مسلمان پردہ دار خاتون سونے کی خریداری کے لئے ایک سنار کی دکان میں داخل ھوئی ،خریداری کے دوارن ایک اوباش یہودی نے اس خاتون کی چادر کو کسی چیز سے باندھ دیا،جونہی خاتون اٹھ کر چلی تو اس کی چادر کھنچ کر اتر گئ جس سے وہ بےحجاب ھو گئ،، اس نے شور مچا دیا اور یہودی کو برا بھلا کہنا شروع کیا،، بازار میں سے ایک مسلمان گزر رھا تھا اس نے عورت سے صورتحال پوچھ کر اس یہودی کو قتل کر دیا،، یہود کا محلہ تھا یہود نے اس نوجوان کو قتل کر دیا،، بات نبی کریمﷺ تک پہنچی تو آپ نے یہود کو پیغام بھیجا کہ تمہارے آدمی نے تو اپنے کیئے کی سزا پائی ھے،کیونکہ اس نے ایک مسلمان عورت کی عصمت پر ھاتھ ڈالا تھا،جب کہ تم نے مسلمان کو ناحق قتل کیا ھے اس کا خون بہا ادا کیا جائے،، یہود نے سازش کر کے آپ کو پیغام بھیجا کہ آپ تشریف لایئے اور خون بہا لے جایئے ،، جب آپ خون بہا لینے گئے تو انہوں نے آپ کو ایک مکان کی دیوار کے ساتھ بٹھا دیا اور اپنے ایک آدمی کو چھت پر بھیجا کہ وہ آپﷺ پر وہ وزنی پتھر گرا د ے جو اسی مقصد کے لئے چھت پر پہنچا دیا گیا تھا،، اللہ نے اپنے نبی ﷺ کو فوراً اٹھ کر چل دینے کو کہا اور بتایا کہ آپ کو شہید کرنے کی سازش کی گئ تھی ! واپس آ کر آپ نے یہود کو پیغام بھیجا کہ تم نے مجھے قتل کرنے کی سازش کی تھی لہذا مدینے سے نکل جاؤ ! انہوں نے جواباً بد تمیزی کی اور جنگ کا عندیہ دیا،، ان کا محاصرہ کیا گیا اور جب مغلوب ھو گئے تو عبداللہ ابن ابی کے اصرار پر آپ نے انہیں جو کچھ وہ لے جا سکتے تھے لے جانے کی اجازت دے دی اور مدینہ بدر کر دیا۔
غزوہ خندق میں 24 ھزار کفار کے مقابلے میں 3 ھزار محصور مسلمان تھے، اس دوران بنو قریظہ نے اندر سے مسلمانوں پر وار کرنے کا منصوبہ بنایا اور جہاں خواتین اور بچوں کو رکھا گیا تھا اس حویلی پر حملہ کرنے کا پلان بنایا تا کہ جونہی مسلمانوں کی توجہ بٹے باھر سے لشکر کو مدینے میں داخلے کا موقع مل جائے،مگر ریکی کے دوران ان کے مخبر کو حضرت صفیہ نے قتل کر دیا ،جس پر وہ دھشت زدہ ھو گئے کہ شاید یہاں بھی مسلمانوں کی جمیعت عورتوں کی حفاظت پر مامور ھے،حالانکہ وھاں مردوں میں سے صرف حضرت حسان بن ثابتؓ ھی تھے جو کہ لڑائی بھڑائی کے بندے ھی نہ تھے ! غزوہ الاحزاب یا جنگ خندق میں کفار کی ناکامی کے بعد نبی کریمﷺ اپنا جنگی لباس اتار رھے تھے کہ جبریل تشریف لائے اور فرمایا کہ آپﷺ اپنا جنگی لباس اتار رھے ھیں جبکہ ھمیں اس کی اجازت نہیں دی گئ بلکہ بنو قریظہ کی طرف چلنے کو کہا گیا ھے،، آپﷺ نے بھی صحابہ میں اعلان کر دیا کہ اسی حال میں بنوقریظہ کی طرف کوچ کرو ! بنو قریظہ کا محاصرہ کر لیا گیا، 25 دن کے محاصرے کے بعد یہود نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی بنو نضیر کی طرح کہیں چلے جانے کی اجازت دی جائے !
مگر حضورﷺ نے یہ منظور نہ کیا ! اب انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا فیصلہ اوس کے سردار سعد بن معاذ کو سونپ دیا جائے جو کہ بنو قریظہ کے قبل اسلام حلیف تھے ! آپ ﷺ نے یہ درخواست منظور کر کے ان کا معاملہ سعد بن معاذؓ کو سونپ دیا،، سعد بن معاذؓ نے فیصلہ دیا کہ ان کے قابلِ جنگ مردوں کو قتل کر دیا جائے،، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔
اصولاً یہ فیصلہ حضورﷺ نے کیا ھی نہیں تھا بلکہ بنو قریظہ کے اپنے منتخب کردہ ثالث کا فیصلہ تھا جو ان کو رھا بھی کر سکتے تھے اور ملک بدر بھی،،مگر حقیقت یہ ھے کہ یہ آسمانی فیصلہ تھا جو کہ ٹھیک اللہ کی سنت کے مطابق تھا جو وہ اپنے رسولوں کے معاملے میں اختیار کرتا ھے ! رسول کی موجودگی میں اللہ کی عدالت ! تمام رسولوں کے معاملے اللہ کی اپنی سنت ھے، جبکہ نبیوں کے معاملے الگ طریقہ کار ھے، رسول اللہ کی عدالت بن کر تشریف لاتے ھیں جو موقعے پر فیصلہ سناتی ھے،الحشر سے یہی مراد ھے، اور لاول الحشر سے مراد بڑے حشر سے پہلے زمین پر حشر بپا کرنا ھے، رسول کے معاملے میں زمین پر سنایا گیا فیصلہ حتمی ھوتا ھے اور سزا فوری شروع ھو جاتی ھے قیامت کے دن ان کا کیس ری اوپن نہیں ھو گا ،جبکہ عام کافروں کا معاملہ قیامت کو چکایا جائے گا،قران نے مختلف انداز مین اس بات کو جگہ جگہ واضح کیا ھے،، اولئک الذین کفروا بآیاتِ ربھم ولقائہ فحبطت اعمالھم فلا نقیم لھم یوم القیامۃ وزناً - ذالک جزاءھم جہنم بما کفروا واتخذوا آیاتی و رسلی ھزواً ( الکہف 106 ) اسی طرح فرعون کے بارے میں فرمایا کہ اس کا آگ کا عذاب شروع ھو چکا ھے،، و حاق بآل فرعون سوء العذاب ، النار یعرضون علیہا غدواً و عشیاً،، ( المومن 46 ) 
اسی طرح رسول کے ساتھ شہادت پانے والوں کی جنت کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد فوری شروع ھو جاتا ھے ! رسول کے ساتھ جو لوگ ھوتے ھیں اگرچہ وہ ان کے ماننے والے ھی کیوں نہ ھوں ان کے اعمال کا اجر بھی زیادہ ھوتا اور سزا بھی فوری اور سخت ھوتی ھے ! غزوہ اُحد میں چند آدمیوں کے اپنے کمانڈر کی حکم عدولی کرنے پر اللہ کا یہی ضابطہ حرکت میں آیا اور 70 آدمی شہید ھو گئے حالانکہ اللہ پاک نے فتح کا وعدہ کیا ھوا تھا،جب یہ واقعہ ھو گیا تو لوگوں نے یہی کہا کہ جب ھم اللہ کے رسول کے ساتھ کھڑے تھے اور اللہ کی نصرت ھمارے ساتھ تھی اور 5000 فرشتے ھماری مدد کو تیار تھے تو پھر یہ کیا ھو گیا اور کیوں ھو گیا،، اللہ نے جواب دیا کہ اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا تھا اور تم ان کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رھے تھے کہ پھر تم نے خود اپنے کمانڈر کی حکم عدولی کی اور نظم کی پابندی میں فیل ھو گئے تو تم نے فتح و مالِ غنیمت دیکھ کر حکم عدولی کی،۔
جب اللہ پاک نے مخلصیں کی ذرا سی لغزش کا بھی اتنا سخت نوٹس لیا تو بھلا غدار بنو قریظہ کو وہ کیسے نظر انداز کر دیتا اور معاف کر دیتا ! یہی سنت آپ کو موسی علیہ السلام کے معاملے میں نظر آئے گی کہ دشمنوں میں آل فرعون کو لاکھوں کی تعداد میں اگر ڈبو دیا تو شرک کے ارتکاب پر بنی اسرائیل کی زبانی توبہ قبول کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں حکم دیا گیا کہ وہ پوری رات آپس میں ایک دوسرے کو مارتے رھیں صبح جو بچ جائیں گے ان کو بھی بخش دیا جائے گا اور جو مر جائیں گے ان کو بھی بخش دیا جائے گا یوں 60 ھزار یہود ایک رات میں قتل ھوئے۔ ! مختصر خلاصہ یہ ھے کہ :
1. بنو قریظہ نے مدینے سے غداری کی۔
2. نہ صرف مدینے کے دفاع میں حصہ نہ لیا بلکہ مسلمانوں کے کمزور محاذ پر اندر سے وار کر کے آئین کے ساتھ بھی غداری کی ۔
3. اس غداری کی سزا کا انتخاب خود انہوں نے کیا ۔
4. نبئ رحمت کے ھاتھ سے اپنا معاملہ لے کر سعد بن معاذ کے ھاتھ میں دے دینا ان کا اقدامِ خود کشی تھا،، اللہ کی مشیئت نے یہ داغ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن پر نہیں لگنے دیا ! 

تحریر قاری حنیف ڈار
________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

Picture
حضرت امیر معاویہ رض کی شخصیت وہ ہے کہ جن پر تاریخ میں سب سے زیادہ گند اچھالا گیا ہے مختار بن عبید ثقفی جیسے مدعی نبوت جسکو حضرت عبدللہ ابن زبیر رض نے جہنم واصل کیا تھا 'کی یاد تو بطور ہیرو اور رہنما منائی جاتی ہے لیکن حضرت امیر معاویہ رض پر دل کھول کر کیچڑ اچھالی جاتی ہے انکے اسلام کو مشکوک قرار دیا جاتا ہے اور ہر وہ برائی انکی شخصیت میں تلاش کی جاتی ہے جو انکے کردار کو اسلام کے منافی ثابت کر سکے لیکن ان مذموم کوششوں سے نہ تو ماضی میں انکی شخصیت و کردار کو گہنایا جا سکا ہے اور نہ ہی دور جدید میں یہ کوششیں رنگ لائینگی ۔ انکی شخصیت پر کئی اعتراضات کیے گئے ہیں اور پھر انکے جواب میں باقاعدہ کتابیں بھی لکھیں گئی ہیں، بہت سی کتابیں نیٹ پر بھی موجود ہیں ۔ ہم فضائل یا اعتراضات کی کسی بحث میں پڑے بغیر انکے بارے میں کچھ مستند سطور پیش کرتے ہیں ۔ان کو کھلے ذہن سے پڑھیے۔

حضرت علی رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں:
اے لوگو! تم معاويہ رضی اﷲ عنہ کی گورنری اور امارت کو نا پسند مت کرو، کیونکہ اگر تم نے انہیں (معاويہ رضی اﷲعنہ) گم کر دیا تو ديکھو گے کہ سر اپنے شانوں سے اس طرح کٹ کٹ کر گریں گے، جس طرح ہنظل کا پھل اپنے درخت سے ٹو ٹ کر گر تا ہے۔(البدايہ والنہايہ حافظ ابن کثیر ص130)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے متعلق ہے کہ ’’میرا یہ بیٹا سردار ہے، اور شائد اللہ اس کے ذریعہ مسلمانوں کے دو گروہوں میں صلح کرائے‘‘۔
صحیح بخاری۔ جلد:۲/ انتیسواں پارہ/ حدیث نمبر:۶۶۴۳/ حدیث مرفوع

جس شخصیت کی تعریف خود حضرت علی رض نے فرمائی ہو ،جس گروہ کو خود الله کے رسول صل الله علیہ وسلم نے مسلمانوں کے گروہ میں شامل کیا ہو اور جن لوگوں سے خود حضرت امام حسن رض نے صلح کی ہو آج انکے نام لیوا کس منہ سے حضرت امیر پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔

خالص شیعہ مراجع سے حضرت امیر معاویہ رض کی شخصیت پر کچھ روشنی ڈالتے ہیں .:

قیس ابن ابی خازم کہتے ہیں کہ ایک شخص معاویہ کے پاس آیا اور اُس سے کوئی مسئلہ پوچھا۔ معاویہ نے جواب دیا کہ جاؤ علی علیہ السلام سے پوچھ لو، وہ سب سے بڑا عالم ہے۔ اُس شخص نے کہا کہ میں نے مسئلہ آپ سے پوچھا ہے اور آپ ہی سے جواب چاہتا ہوں۔
معاویہ نے فوراً جواب دیا: افسوس ہے تم پر! کیا تم اس پر خوش نہیں کہ تمہارے سوال کا جواب تمہیں وہ دے جس کو پیغمبر خدا نے خود اپنی زبان سے علم کی غذا دی ہو اور جس کے بارے میں پیغمبر نے یہ بھی کہا ہو کہ اے علی ! تیری نسبت میرے نزدیک وہی ہے جو ہارون کی موسیٰ کے ساتھ نسبت تھی۔جس سے خلیفہ دوم حضرتِ عمر ابن خطاب متعدد بار سوال پوچھتے رہے ہوں اور جب بھی مشکل آتی تو حضرتِ عمر یہ پوچھتے کہ کیا علی علیہ السلام یہاں ہیں؟
اس کے بعد معاویہ نے غصے سے اُس شخص کو کہا کہ چلا جا۔ خدا تجھے اس زمین پر پاؤں نہ پھیلانے دے۔ اس کے بعد اُس کا نام بیت المال کی فہرست سے خارج کردیا۔
حوالہ1۔ کتاب”بوستانِ معرفت“،صفحہ305،نقل از حموئی کی کتاب فرائد السمطین،جلد1،
باب68صفحہ371،حدیث302۔
2۔ ابن عساکر، کتاب تاریخ امیر الموٴمنین ،ج1،ص369،370،حدیث410،411
3۔ ابن مغازلی، کتاب مناقب، صفحہ34،حدیث54۔

ماہِ رمضان میں ایک دن احنف بن قیس معاویہ کے دسترخوان پر افطاری کے وقت بیٹھا تھا۔ قسم قسم کی غذا دستر خوان پر چن دی گئی۔ احنف بن قیس یہ دیکھ کر سخت حیران ہوا اور بے اختیار اُس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ معاویہ نے رونے کا سبب پوچھا۔ اُس نے کہا کہ مجھے علی کے دسترخوان کی افطاری یاد آگئی۔ کس قدر سادہ تھی۔
معاویہ نے جواب دیا:”علی علیہ السلام کی بات نہ کرو کیونکہ اُن جیسا کوئی نہیں“۔
حوالہ کتاب”علی علیہ السلام معیارِ کمال“، تالیف:ڈاکٹر مظلومی۔

وہ سوالات جن کا معاویہ کو جواب معلوم نہ ہوتا تھا ،وہ لکھ کر اپنے کسی آدمی کو دیتا تھا اور کہتا تھا کہ جاؤ ان سوالات کا جواب علی علیہ السلام سے پوچھ کر آؤ۔ شہادتِ علی علیہ السلام کی خبر جب معاویہ کو ملی تو کہنے لگا کہ علی علیہ السلام کے مرنے کے ساتھ فقہ و علم کا در بھی بند ہوگیا۔ اس پر اُس کے بھائی عتبہ نے کہا کہ اے معاویہ! تمہاری اس بات کو اہلِ شام نہ سنیں۔ معاویہ نے جواب دیا:”مجھے( میرے حال پر )چھوڑ دو“۔
حوالہ کتاب”بوستانِ معرفت“، صفحہ659،نقل از ابوعمر کی کتاب استیعاب، جلد3،صفحہ45

شرح حالِ علی علیہ السلام سے۔
معاویہ نے ابوہریرہ سے کہا کہ میں گمان نہیں کرتا کہ زمام داریٴ حکومت کیلئے میں حضرت علی علیہ السلام سے زیادہ مستحق ہوں۔
حوالہ :کتاب”بررسی مسائل کلی امامت“، تالیف: آیۃ اللہ ابراہیم امینی،صفحہ74،نقل از کتاب”الامامۃ والسیاسۃ“، جلد1،صفحہ28۔

معاویہ کا خط علی علیہ السلام کے نام
”معاویہ نے اپنے خط بنام علی علیہ السلام میں لکھا کہ میں اپنی جان کی قسم کھا کرکہتا ہوں کہ آپ کے فضائلِ اسلامی اور رسولِ خدا کے ساتھ قرابت داری کا منکر نہیں ہوں“۔

علی علیہ السلام کی تعریف معاویہ کی زبان سے
جب محصن ضبی معاویہ کے پاس پہنچا تو معاویہ نے اُس سے پوچھا کہ تم کہاں سے آرہے ہو؟اُس نے جواب دیا کہ میں(معاذاللہ) کنجوس ترین شخص علی ابن ابی طالب کے پاس سے آرہا ہوں۔ یہ سن کر معاویہ اُس پر چلّایا اور کہا :کیا تم اُس کو بخیل ترین شخص کہہ رہے ہو جس کے پاس اگر ایک گھر سونے(طلاء) سے بھرا ہوا ہو اور دوسرا گھر چاندی سے بھرا ہوا ہو تو وہ بیکسوں کو زیادہ سونا بانٹ دے گا اور پھر طلاء اور چاندی کو مخاطب کرکے کہے گا کہ:
یٰاصَفْرٰاءُ وَیٰا بَیْضٰاءُ غُرِّی غَیْرِی أَبِی تَعَرَّضْتِ اَمْ اِلیَّ
تَشَوَّقْتِ؟ھَیھٰاتَ ھَیھٰاتَ قَدْ طَلَّقْتُکِ ثَلٰثاً لاٰ رَجْعَةَ فِیْکَ۔
”اے طلاءِ زرد اور سفید چاندی! میرے کسی غیر کو دھوکہ دو، کیا اس طرح تم میری مخالفت کررہی ہو یا مجھے حوصلہ دے رہی ہو۔ افسوس ہے، افسوس ہے، میں نے تجھے تین مرتبہ طلاق دے دی ہے جس کے بعد رجوع ممکن نہیں“۔
حوالہ کتاب”چراشیعہ شدم“،صفحہ227۔

جاحظ کتاب المحاسن والاضداد میں لکھتا ہے کہ ایک دن حضرتِ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام معاویہ کی محفل میں گئے۔ اس محفل میں عمروعاص، مروان بن حکم اور مغیرہ بن شعبہ اور دوسرے افراد پہلے سے موجود تھے۔جس وقت امام حسن علیہ السلام وہاں پہنچے تو معاویہ نے اُن کا استقبال کیا اور اُن کو منبر پر جگہ دی۔ مروان بن حکم نے جب یہ منظر دیکھا تو حسد سے جل گیا۔ اُس نے اپنی تقریر کے دوران امام حسن علیہ السلام کی توہین کی ۔ امام حسن علیہ السلام نے فوراً اُس خبیث انسان کو منہ توڑ جواب دیا۔ ان حالات کو دیکھ کر معاویہ اپنی جگہ سے بلند ہوا اور مروان بن حکم کو مخاطب کرکے کہنے لگا:
”قَدْ نَھَیْتُکَ عَنْ ھٰذا الرَّجُل۔۔۔۔۔فَلَیْسَ اَ بُوْہُ کَاَبِیْکَ وَلَا ھُوَ مِثْلُکَ۔اَنْتَ اِبْنُ الطَّرِیْد الشَرِیْد،وَھُوَ اِبْنُ رَسُوْلِ اللّٰہِ الکریم۔
”میں نے تجھے اس مرد(کی توہین) کے بارے میں منع کیا تھا کیونکہ نہ اُس کا باپ تمہارے باپ جیسا ہے اور نہ وہ خود تمہارے جیسا ہے۔ تم ایک مردود و مفرور باپ کے بیٹے ہو جبکہ وہ رسولِ خدا کا بیٹا ہے“۔
حوالہ کتاب”المحاسن والاضداد“،تالیف:جاحظ(از علمای اہلِ سنت)،صفحہ181۔

گزارش ہے کہ اہل بیت کی محبت کا دم بھرنے والے اصحاب رسول سے مخاصمت چھوڑ دیں کہ پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جاۓ گا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ انکی عاقبت کی سیاہی میں مزید اضافہ ضرور ہوگا اس تبرائی فکر نے اب تک تو اسلام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا بجز انتشار کے۔۔۔
یہ دور سینوں کی غلاظت کو اگلنے کا نہیں بلکہ افہام و تفہیم کا تقاضہ کرتا ہے ......

حسیب احمد حسیب
________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

Picture
سانحہ کربلا کے موضوع پر بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تاریخ میں اس واقعے سے متعلق جیسا جھوٹ گھڑا گیا ہے، شاید ہی کسی اور واقعے سے متعلق گھڑا گیا ہو۔ ایک فرقہ نے اپنے مذہب کی بنیاد اس سانحہ پر رکھی اور ماتم کرنا، رونا اور رلانا انکے ہاں مذہبی شعار قرار پایا ، پھر اس کے لیے ہزاروں مرثیے لکھے گئے اور اس انتہاء درجے کی مبالغہ آرائی کے ساتھ اس سانحہ کو ایک افسانے کا رنگ دے دیا گیا۔ 
چنانچہ محرم الحرام میں انکے واعظ اور ذاکرین عجیب و غریب من گھڑت قصوں ، کہانیوں اور اشعار میں سانحہ کربلا کی داستانیں سناتے ہیں اور ایک ایک بات کی ایسی منظر نگاری کی جاتی ہے جیسے انہوں نے واقعہ کربلا کی ویڈیو فلم کہیں سے دیکھ لی ہو۔ ۔ یہاں کسی فرقے کی توہین مقصود نہیں بلکہ حقیقت کچھ ایسی ہی ہے، جو لوگ ماتم کی مجلس میں کبھی گئے ہیں وہ بخوبی جانتے ہونگے۔

تاریخی کتابوں کو دیکھیں تو اولین کتب تاریخ میں اس واقعے کو صرف ایک شخص نے پوری تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے اور اس کا نام ہے ابو مخنف لوط بن یحیی۔ ان سے بالعموم جو صاحب روایت کرتے ہیں، ان کا نام ہشام کلبی ہے۔ 
ان دونوں راویوں کے متعلق ہم تاریخی روایات پر تحقیقی سلسلے کے دوران دو تین تحاریر پیش کرچکے ۔ جنگ صفین کی روایات پر تحقیق کے دوران ان کی روایات پر بھی تفصیلی تبصرہ آچکاکہ یہ سبائی راوی انتہاء کے جھوٹے ، دروغ گو اور نہایت ہی متعصب مورخ ہیں اور مخصوص صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں انکا بغض مشہور ہے۔ تاریخ طبری میں سوائے چند ایک کے، سانحہ کربلا کی تقریباً سبھی روایات انہی دونوں سے مروی ہیں۔ 
ابو مخنف کا نام لوط بن یحیی تھا اس نے کئی کتب لکھیں جن میں سب سے مشہور "مقتل الحسین" ہے، امام طبری نے ابو مخنف پر بہت اعتماد کیا ہے اور اس کی تاریخی کتابچوں کی روایتوں اور مقتل ابیِ مخنف کا کل مواد قآلِ ابو مخنف کی تکرار سے اپنی تاریخ میں درج کیا۔
تاریخ طبری سے کچھ روایات جمع کرکے اسکی مقتل حسین کے نام سے جو کتاب قم سے چھاپی گئی اس میں اسکی ایسی عجیب و غریب روایات ہیں جن کو عقل بھی تسلیم نہیں کرتی۔
مثلاً لکھتا ہے :
حضرت حسین رضی اللہ عنہ جس روز شہید ہوئے آسمان سے خون کی بارش ہوئی۔ (مقتل الحسین رضی اللہ عنہ ص : 119 )

خود ایک شِیعہ مصنف نے بھی اپنی کتاب “مجاہدِ اعظم “میں داستانِ کربلاء کی وضعی روایتوں کے ذکر میں مقتل ابو مخنف کے نسخوں کا مختلف البیان ہونے کا بھی اظہار کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں:
اس میں صد ہا باتیں طبع زاد و تراشی گئیں۔ واقعات کی تدوین عرصہ دراز کے ہوئی رفتہ رفتہ اختلافات کی کثرت اس قدر ہو گئی کہ سچ کو جھوٹ سے، جھوٹ سے سچ کو علیحدہ کرنا مشکل ہو گیا۔ ابو مخنف لوط بِن یحیی ازدمی کربلاء میں خود موجود نہ تھے اس لئے یہ سب واقعات انہوں نے بھی سمعی لکھے ہیں لہذا مقتل ابو مخنف پر بھی پورا وثوق نہیں پھر لطف یہ کہ مقتل ابو مخنف کہ چار نسخے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف البیان ہیں اور ان سے صاف پایا جاتا ہے کہ خود ابو مخنف واقعات کے جامع نہیں بلکہ کسی اور شخص نے ان کے بیان کردہ سماعی واقعات کو قلمبند کر دیا ہے۔
مختصر یہ کہ شہادتِ اِمام حسین ؓسے متعلق تمام واقعات ابتدا سے انتہا تک اس قدر اختلافات سے پر ہیں کہ اگر ان کو فرداً فرداً بیان کیا جائے تو کئی ضخیم دفتر فراہم ہو جائیں۔ یہی مصنف ایک جگہ لکھتے ہیں۔
"اکثر واقعات مثلاً اہلِ بیت پر تین شبانہ روز پانی کا بند رہنا، مخالف فوج کا لاکھوں کی تعداد میں ہونا۔ شمر کا سینہ مطہر پر بیٹھ کر سر جدا کرنا، آپ کی لاش مقدسہ سے کپڑوں تک کا اتار لینا، نعش مطہر کا لکد کوب سم اسپان کیا جانا، سر اوقات اہلِ بیت کی غارت گری، نبی زادیوں کی چادر تک چھین لینا وغیرہ وغیرہ نہایت مشہور اور زبان زد خاص و عام ہیں حالانکہ ان میں سے بعض سرے سے غلط، بعض مشکوک، بعض ضعیف، بعض مبالغہ آمیز اور بعض من گھڑت ہیں"(صفحہ 178)

حادثۂِ کربلا کی مشہور روایتوں کو جو زبان زد خاص و عام ہیں کس وضاحت سے سرے سے غلط، مشکوک و مبالغہ آمیز و من گھڑت کہتے ہیں اور اسی کے ساتھ مقتل ابیِ مخنف کے قلمی و مطبوعہ نسخوں کو مختلف البیان بتاتے ہیں چنانچہ مطبوعہ نسخہ کے سرسری مطالعے ہی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ بہت کچھ تصرف اس میں کیا گیا ہے بعض ایسی روایتوں کو جن کی ساختگی کتب بلدان و جغرافیہ کے ٹھوس حقائق سے عیاں ہو جاتی ہے ترک و حذف کر کے مزید واہی روایتوں کا الحاق کر دیا ہے۔ 

تاریخ کا یہ مسلمہ اصول ہے کہ کسی شخص یا واقعے کے بارے میں متعصب راوی کی روایت کو قبول نہ کیا جائے۔ اس وجہ سے اہلسنت کے بڑے علماء نے ابو مخنف اور ہشام کلبی کی روایات سے اجتناب کیا۔ ان دونوں کے علاوہ ایک اور مورخ محمد بن عمر الواقدی کی بعض روایتیں سانحہ کربلا سے متعلق ہیں، اس کے علاوہ ایک راوی عمار الدھنی ہیں ، یہ قابل اعتبار مانے جاتے ہیں ہیں ۔ واقعہ کربلا کے متعلق اہل سنت کے ہاں منقو ل اکثر روایات انہی کی ہیں ۔ ان کے بارے میں حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں۔ ” صدوق یتشیع “ عمار الدھنی بہت سچا راوی ہے اور شیعہ عقیدہ رکھتا ہے۔ (تقریب التہذیب ص : 152 )
صاحب تنقیح المقال بھی لکھتے ہیں۔” کان شیعا ثقۃ “ عمار الدھنی شیعہ عقیدہ رکھتا ہے لیکن قابل اعتبار تھا۔ (تنقیح المقال ص : 317 ج : 2 ) عمار الدھنی راوی شیعہ و سنی دونوں کے نزدیک قابل اعتبار ہے۔ عمار الدھنی کی روایت تاریخ طبری ، تہذیب التہذیب ، الاصابہ میں موجود ہیں۔
________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

Picture
یزید کے معاملے میں لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہیں: دو انتہائیں، اور تیسری راہ وسط ہے۔

دو انتہاؤں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ یزید کافر تھا۔ منافق تھا۔ اسی نے نواسۂ رسول کے قتل کی تمام تر سعی کی، جس سے اس کا مقصد بھی رسول اللہ ﷺ سے اپنا بدلہ نکالنا تھا اور اپنے آباءو اجداد کا انتقام لینا اور اپنے نانا عتبہ اور نانا کے بھائی شیبہ اور ماموں ولید بن عتبہ وغیرہ کے خون کا حساب بے باک کرنا کہ جن کو نبیﷺ نے بدر کے روز علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور حمزہ رضی اللہ عنہ وغیرہ کی تلواروں سے قتل کرایا تھا۔ اِس فریق کا کہنا ہے کہ یزید نے در اصل بدر کے بدلے چکائے تھے اور جاہلیت کے حسابات بے باک کئے تھے۔ اس فریق نے یزید کی زبان سے یہ شعر بھی کہلوائے ہیں:

لما بدت تلک الحمول وأشرفت-----تلک الرؤوس علی ربیٰ جیرون
نعق الغراب، فقلت نح أو لا تنح-------فلقد قضیت من النبی دیونی

جس وقت وہ رخت ہائے سفر سامنے آئے اور وہ (نیزوں پر گاڑے ہوئے) سر جیرون کی چوٹیوں پر سے نظر آنے
 لگے، تب کوا نوحہ کرنے لگا۔ میں نے کہا نوحہ کر یا نہ کر، میں نے تو نبی (ﷺ) کے ساتھ اپنے قرض چکا لئے!
اس فریق کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس موقعہ پر یزید مستی میں آ کر ابن الزبعری کے یہ اشعار بھی گانے لگا جو زبعری نے اُحد میں مسلمانوں کو پچھاڑنے کے موقعہ پر گائے تھے:
لیت أشیاخی ببدر شہدوا۔۔۔۔۔۔جزع الخزرج من وقع ال أسل
قد قتلنا الکثیر من أشیاخہم۔۔۔۔۔۔۔وعدلناہ ببدر فاعتدل

کاش میرے بڑے جو بدر میں مارے گئے آج دیکھ لیتے کہ کس طرح ہمارے نیزوں کی ضربوں سے خزرج کے لوگ تڑپتے پھر رہے ہیں۔ ہاں تو آج ہم نے اُن کے بڑوں کی ایک کثیر تعداد موت کے گھاٹ اتار ڈالی، اور ادلے کا بدلہ کر ڈالا۔ تو آج جاکر معاملہ برابر برابر ہوا۔

یہ فریق اسی طرح کی اور بہت سی باتیں بیان کرتا ہے۔ ایسی باتیں زبان پر لانا رافضہ کیلئے تو ویسے ہی بہت آسان ہے، جو کہ اس سے پہلے ابو بکرؓ اور عمرؓ اور عثمانؓ کی تکفیر کر چکے ہوتے ہیں۔ اور ایسوں کیلئے ظاہر ہے یزید کی تکفیر کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔!

دوسری انتہا پر چلے جانے والوں کا گمان ہے کہ یزید ایک صالح شخص تھا۔ امامِ عادل تھا۔ بلکہ ان ننھے صحابہ میں سے تھا جو رسول اللہ ﷺ کے دور میں پیدا ہوئے تھے اور یہ کہ پیدائش کے بعد اس کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا، آنحضور نے اس کو گود میں اٹھایا اور برکت کی دعا دی! بلکہ ان میں سے بعض تو اس قدر آگے گئے کہ یزید کو ابو بکرؓ اور عمرؓ پر فضیلت دی۔ کچھ تو اس کو نبی کہنے سے نہیں چوکے۔ یہ شیخ عدی یا حسن مقتول سے بھی ایک جھوٹا قول منسوب کرتے ہیں کہ: ستر ولی ایسے ہوئے جن کے چہرے موت کے وقت قبلہ سے پھیر کر دوسری طرف کر دیے گئے، اس لئے کہ (افضلیت) یزید کی بابت توقف کیا کرتے تھے!۔عدویہ اور اکراد کے غالی طبقوں اور ان جیسے کچھ دیگر طوائف کا یہی مذہب ہے۔ یہ حسین رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں یزید کی تعریف کو فوقیت دیتے ہیں۔ 

اوپر جو دونوں انتہائیں بیان ہوئیں، ظاہر ہے وہ کسی بھی انسان کے نزدیک جو ذرہ بھر عقل کا مالک ہے اور دورِ سلف سے اور اس وقت کے امور سے ذرہ بھر واقف ہے اس پر ان دونوں انتہاؤں کا باطل ہونا آپ سے آپ واضح ہے۔ یہی وجہ ہے سنت پر پائے جانے والے معروف اہل علم میں سے کسی ایک کی بھی ان ہر دو انتہاؤں میں سے کسی ایک سے کوئی نسبت نہیں رہی۔ نیز سب عقلاءجو رائے رکھنے میں معتبر ہیں اور تاریخی روایات کھنگالنے میں تجربہ رکھتے ہیں ایسی کسی انتہا کی طرف نہیں گئے۔

تیسرا قول (جو کہ صحیح ہے اور وسط کی راہ ہے) یہ ہے کہ: یزید مسلمانوں کے بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ تھا۔ اس کی نیکیاں بھی ہیں، بدیاں بھی۔ یہ (دورِ نبوت میں نہیں) بلکہ خلافت عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد میں پیدا ہوا۔ کافر نہیں تھا۔ مگر اس کے سبب سے قتل حسین رضی اللہ عنہ جیسا واقعہ رونما ہوا، اہل حرہ کے ساتھ بھی اس نے جو کیا وہ معروف ہے، یزید نہ صحابی ہے اور نہ اللہ کے نیک اولیاء میں سے ہے۔ یہی قول اہل سنت و جماعت میں سے عام اہل عقل و اہل علم کا اختیار کردہ ہے۔

جہاں تک یزید پر دشنام اور لعنت بھیجنے سے اجتناب کا معاملہ ہے
یزید یا اس جیسے کسی متنازع شخص سے قطع نظر شریعت اسلامیہ کا عام اصول ہے جو یزید سے پہلے بھی معمول بہ تھا اور اس کے بعد بھی فقہاء امت نے اسے پوری صراحت کے ساتھ جابجا ذکر فرمایا ہے کہ کسی معین شخص کو نام لے کر لعنت کرنا درست نہیں ہے ،کیونکہ ”لعنت"کی حقیقت یہ ہے کہ رحمت خداوندی سے کسی کو دور کرنا، جبکہ رحمت خداوندی کے فیصلے خدا تعالیٰ ہی کو زیب دیتے ہیں، البتہ جن لوگوں کے بارے میں قرآن وسنت میں 'تصریح' کے ساتھ لعنت اور بددعاء کا ذکر ہے ان کے بارے میں 'بطور حکایت' لعنت کرنا مباح ہے، اہل سنت والجماعت کا یہی عقیدہ وعمل ہے.

حدیث صحیح ہے کہ جب کوئی شخص کسی پر لعنت کرتا ہے ، اگر وہ شخص قابل لعن ہے تو لعن اس پر پڑتی ہے ورنہ لعنت کرنے والے پر رجوع کرتی ہے۔جب تک کسی کا کفر پر مرنا متحقق نہ ہوجائے، اس پر لعنت نہیں کرنا چاہیے کہ اپنے اوپر عود لعنت کا اندیشہ ہے۔ 

لہٰذا یزید کے وہ افعال ناشائستہ ہرچند موجب لعن کے ہیں ، مگر جس کو محقق اخبار اور قرائن سے معلوم ہوگیا ہو کہ وہ ان مفاسد سے راضی وخوش تھا اور ان کو مستحسن اور جائز جانتا تھا اور بدون توبہ کے مرگیا تو وہ لعنت کرے ، اسی لیے جمہور علماء اس میں تردد رکھتے ہیں۔ انکے نزدیک اوّل میں وہ مسلمان تھا۔ اس کے بعد ان افعال کا وہ صریح مرتکب تھا یا نہ تھا اور ثابت ہوا یا نہ ہوا، کافر مرا یا مسلمان مستند تحقیق نہیں ۔ پس بدون تحقیق اس امر کے لعن جائز نہیں۔ لہٰذا یہ علماء بوجہ حدیث 'منع لعن مسلم' کے لعن سے منع کرتے ہیں اور یہ مسئلہ حق ہے ۔
جواز لعن اور عدم جواز کا مدار تاریخ پر ہے، اس لیے احتیاط سکوت میں ہے ۔ کیونکہ اگر لعن جائز ہے تو لعن نہ کرنے میں کوئی حر ج نہیں۔ لعن نہ فرض ہے ، نہ واجب ، نہ سنت محض مباح ہے اور جو محل نہیں اس پر خود مبتلا ہونا اچھا نہیں۔ پھر کسی حدیث میں مستحقِ لعنت پر لعنت کرنے کا کوئی ثواب واردنہیں ہوا۔ اس لیے لعنت کے الفاظ زبان پرلانے سے کوئی فائدہ نہیں۔

رہ گئی یہ بات کہ یزید کے ساتھ محبت نہیں رکھی جائے گی، تو وہ اس بنا پر کہ محبتِ خاصہ تو رکھی جاتی ہے نبیوں کے ساتھ، صدیقین کے ساتھ، شہداءکے ساتھ اور صالحین کے ساتھ۔ جبکہ یزید ان چاروں اصناف میں نہیں آتا۔ نیز رسول اللہﷺ نے فرما رکھا ہے: المرءمع من أحب "آدمی اسی کے ساتھ ہو گا جس کے ساتھ اس کی محبت ہو" 
اب جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے کبھی یہ اختیار نہیں کرے گا کہ وہ یزید کے ساتھ ہو یا اس جیسے دیگر بادشاہوں کے ساتھ ہو جو عادل نہیں ہیں۔

مستفاد از :
فتاویٰ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ترجمہ حامد کمال الدین، 
نقیب ختم نبوت

________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ طبری - دروغ گو اور ثقہ راویوں کی روایات کا اجمالی خاکہ

علامہ ابن جریر بن یزید طبری بہت بڑے اور بلند مرتبہ کے عالم تھے، خاص کر قرونِ ثلاثہ کی تاریخ کے حوالہ سے ان کا نام اور کتاب کسی تعارف کے محتاج نہیں ،قدیم و جدید تمام موٴرخین نے ان سے استفادہ کیا. ان ساری خصوصیات کے باوجود تاریخ طبری میں جگہ جگہ حضرات صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق ایسی بے بنیاد اور جھوٹی روایات مروی ہیں، جن کی کوئی معقول و مناسب توجیہ نہیں کی جاسکتی ہے ،جب کہ عدالتِ صحابہٴ کرام پرموجود قطعی نصوص قرآن و سنت اور اجماعِ امت کے پیش نظر منصف مزاج اہل علم امام طبری اور خاص کر ان کی تاریخ میں مروی اس طرح کی روایات پر کلام کرنے پہ مجبور ہوئے ہیں، روایات پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ تاریخ طبری میں بڑے بڑے دروغ گو ، کذّاب اور متہم بالکذب راویوں کی روایات بھی جگہ جگہ موجود ہیں، 

تاریخ طبری کی روایات کا ایک جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹرخالد علال کبیر صاحب نے تاریخ طبری میں موجود ثقہ و غیر ثقہ راویوں کی روایات کا ایک اجمالی خاکہ پیش کیا ہے؛ انہوں نے تاریخِ طبری میں اس کے بارہ (۱۲) مرکزی رواة کی روایات کا جائزہ لیااور ان میں سے سات راوی کذّاب یا متہم بالکذب ہیں اور پانچ ثقہ ہیں۔

دروغ گواور متہم بالکذب راویوں کی روایات کا اجمالی خاکہ :
محمد بن سائب کلبی کی بارہ (۱۲) روایات،
حشام بن محمد کلبی کی پچپن (۵۵) روایات ،
محمد بن عمر کی چار سو چالیس (۴۴۰)روایات ،
سیف بن عمر تمیمی کی سات سو (۷۰۰)روایات ،
ابو مخنف لوط بن یحی ٰ کی چھ سو بارہ (۶۱۲)روایات،
ہیثم بن عدی کی سولہ(۱۶) روایات،
محمد بن اسحاق بن سیار (یسار)(۲۵) کی ایک سو چونسٹھ (۱۶۴)روایات ہیں،
ان سب کی روایات کا مجموعہ جن کو موٴرخ طبری نے اپنی تاریخ میں نقل کیا ہے وہ انیس سو ننانوے( ۱۹۹۹) ہے۔

ثقہ راویوں کی روایات کا اجمالی خاکہ :-
زبیر بن بکار کی آٹھ(۸)روایات ،
محمد بن سعد کی ایک سو چونسٹھ (۱۶۴)روایات ،
موسی بن عقبہ کی سات(۷)روایات ،
خلیفہ بن خیاط کی ایک(۱) روایت ،
وھب بن منبہ کی چھیالیس (۴۶)روایات ہیں۔
تاریخ طبری کے ان پانچ ثقہ راویوں کی روایات کا مجموعہ دو سو نو(۲۰۹) ہے۔

گویا تاریخ طبری میں دو سو نو( ۲۰۹)ثقہ روایات کے مقابلہ میں ان سات دروغ گو اور متہم بالکذب راویوں کی انیس سو ننانوے( ۱۹۹۹) روایات ہیں، ان دونوں کے تناسب سے اندازہ لگاجاسکتا ہے کہ تاریخ طبری جیسی قدیم اور مستند سمجھی جانے والی کتاب کا جب یہ حال ہے تو تاریخ کی باقی کتابوں کا کیا حال ہوگا۔(
( تفصیل کے لیے دیکھیے : مدرسة الکذابین فی روایة التاریخ الإسلامي و تدوینیہ، ص:۴۵۔۴۷،دار البلاغ الجزائر)
اس تفصیل سے ساری تاریخ کی تغلیط بالکل  مقصد نہیں  اور نہ ھی اس کی ضرورت ھے. طبری میں ان راویوں کی  صرف وہ روایات جن میں طنز و تنقید صحابہ پر ہے اور مصنف کی بات کو ماننے سے صحابہ کرام پر اور انکے متعقل قرآن و حدیث کی گواہی پر حرف آتا ہے، ان روایات  اور انکے راویوں  کی شناخت کے لیے لیے ایک خاکہ بیان کیا گیا ہے۔ اس پر تحقیق اگلی تحریر میں پیش کی جائیگی کہ یہ روایات کس قدر تعصب پر مبنی اور جھوٹی ہیں۔


________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ طبری - مصادر

ابن جریر نے اپنی تاریخ کی ابتدا حدوثِ زمانہ کے ذکر ، اول تخلیق یعنی قلم و دیگر مخلوقات کے تذکرہ سے کی، پھر اس کے بعد آدم علیہ السلام اور دیگر انبیاء و رسل کے اخبار و حالات کو تورات میں انبیاء کی مذکورہ ترتیب کے مطابق بیان کیا؛ یہاں تک کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تک تمام اقوام اور ان کے واقعات کو بھی بیان کیا ہے۔اسلامی تاریخ کے حوادث کو ہجرت کے سال سے لے کر ۳۰۲ھ تک مرتب کیا اور ہر سال کے مشہور واقعات و حوادث کو بیان کیا۔اس کے علاوہ اس کتاب میں حدیث ، تفسیر ، لغت ، ادب ، سیرت ، مغازی ، واقعات و شخصیات ، اشعار، خطبات اور معاہدات وغیرہ کو خوبصورت اسلوب میں مناسب تر تیب کے ساتھ ہر روایت کو اس کے راوی اور قائل کی طرف (بغیر نقد و تحقیق کے ) منسوب کیا کہ اس کو کتاب اور فصول کے عنوان سے تقسیم کرکے ان کو علماء کے اقوال سے مزین کیا ہے.

طبری نے اپنی اس تصنیف کے لیے جن مصادر کا انتخاب کیا وہ یہ ہیں
:(۱) تفسیر مجاہد اور عکرمہ وغیرہ سے نقل کی
،(۲)سیرت ابان بن عثمان ، عروہ بن زبیر ، شرجیل بن سعد ، موسی بن عقبہ اور ابن اسحاق سے نقل کی
،(۳)ارتداد اور فتوحاتِ بلاد کے واقعات سیف بن عمر اسدی سے نقل کیے، 
(۴)جنگ جمل اور صفین کے واقعات ابو مخنف اور مدائنی سے نقل کیے،
(۵) بنو امیہ کی تاریخ عوانہ بن حکم سے نقل کی
،(۶)بنو عباس کے حالات احمد بن ابو خیثمہ کی کتابوں سے لکھے
، (۷)اسلام سے قبل عربوں کے حلات عبید بن شریة الجر ھمی ، محمد بن کعب قرظی اور وھب بن منبہ سے لیے
،(۸)اہل فارس کے حالات فارسی کتابوں کے عربی ترجموں سے لیے،
(۹)پوری کتاب میں مصنف کا اسلوب یہ ہے کہ واقعات و حوا دث اور روایات کو ان کی اسناد کے ساتھ بغیر کسی کلام کے ذکر کرتے چلے گئے ہیں
،(۱۰)جن کتابوں اور موٴلفین سے استفادہ کیا ہے تو جگہ جگہ ان کے ناموں کی صراحت کی ہے
،(۱۱)تاریخِ طبری کے بہت سارے تکملات لکھے گئے اور کئی لوگوں نے اس کا اختصار بھی کیا اور خود طبری نے سب سے پہلے اس کا ذیل لکھا ، بعض حضرات نے اس کا فارسی میں ترجمہ کیا، پھر فارسی سے ترکی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا۔


________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں

تاریخ طبری - محقق علماء کی آراء

علامہ ذہبی اور حافظ ابن حجر کی رائے :-
علامہ ذہبی اور حافظ ابن حجر رحمھما اللہ نے طبری کی توثیق کرنے کے ساتھ ساتھ دبے لفظوں میں ان کے تشیع کی طرف میلان کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے:” ثِقَةٌ صَادِقٌ فِیْہ تَشَیُّعٌ یَسِیْرٌ وَ مُوَالَاةٌ لَاتَضُرُّ“․(1 )
شاید ان دونوں حضرات کے کلام کامقصد یہ تھا کہ چوں کہ علامہ طبری نے اپنی تاریخ میں ایسی روایات بغیر نقد و کلام کے نقل کی ہیں،جن سے ان کا تشیع کی طرف میلان معلوم ہوتا ہے ،لہٰذا اس تصریح کے بعد طبری کی وہ تمام روایات جن سے اہلِ تشیع کے مخصوص افکار کی تائید ہوتی ہے وہ غیر معتبر قرار پائیں گی۔

عصر حاضر کے اک محقق مولانا محمد نافع صاحب کا تبصرہ:-
تاریخ طبری میں منقول معتضد با للہ عباسی کا رسالہ جسے موٴرخ طبری نے ۲۸۴ھ کے تحت بلا کسی نقد و تحقیق و تمحیص اور کلام کے نقل کیا ہے، جس میں حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ دونوں حضرات کے خلاف سب و شتم اور لعن طعن کرنے کے جواز میں مواد فراہم کیا اور اس میں موجباتِ لعن و طعن درج کیے ہیں،اس رسالہ پر تنقید کرتے ہوئے ”الطبری کی حکمتِ عملی“ کے تحت مولانا محمد نافع نے” فوائدِنافعہ “میں جو کچھ فرمایا وہ من و عن پیش خدمت ہے:
”غور طلب بات یہ ہے کہ صاحب التاریخ محمد ابن جریر الطبری کے لیے عباسیوں کے اس فراہم کردہ غلیظ مواد کو من و عن نقل کے لیے اپنی تصنیف میں شامل کرنے کا کون سا داعیہ تھا؟اور اس نے کون سی مجبوری کی بنا پر یہ کارِ خیرانجام دیا؟ گو یا الطبری نے اس مواد کو اپنی تاریخ میں درج کر کے آنے والے لوگوں کو اس پر آگاہ کیا اور سب وشتم اور لعن طعن کے جو دلائل عباسیوں نے مرتب کروائے تھے، ان پر آئندہ نسلوں کو مطلع کرنے کا ثواب کمایا؟چناں چہ شیعہ اور روافض رسالہٴ مذکورہ میں مندرجہ مواد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنی کتب میں ابو سفیان رضی اللہ عنہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر مطاعن قائم کرتے ہیں اور شدید اعتراضات پیدا کرتے ہیں۔(2)

مولانا مہرمحمد صاحب کی رائے
ابن جریر طبری کا مذہب ،اس عنوان کے تحت مولانا مہرمحمد صاحب رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ یہ وہی امام طبری المتوفی ۳۱۰ھ ہیں جنہیں اہلِ بغداد نے تشیع سے متہم کر کے اپنے قبرستان میں دفن نہ ہونے دیا تھا(3)،گو شیعہ نہیں ہیں؛ تاہم اپنی تاریخ یا تفسیر میں ایسی کچی پکی روایات خوب نقل کر دیتے ہیں جو شیعہ کی موضوع یا مشہور کی ہوئی ہوتی ہیں۔ (4 )

عرب علماء کی رائے:-
معاصر عرب اہل علم حضرات میں سے ڈاکٹر خالد علال کبیر صاحب (5)نے اپنی کتاب ”مدرسة الکذابین في روایة التاریخ الإسلامي و تدوینہ“ میں موٴرخ طبری کے اس مخصوص طرزِ عمل کے بارے میں لکھا ہے کہ 
"میرے نزدیک انھوں نے یہ (یعنی تحقیق و تمحیص کے بغیر صرف اسانید کے ساتھ روایات کو نقل کر کے) ایک ناقص کام کیا ہے، اور ان تمام روایات کے وہ خود ذمہ دار ہیں جو انہوں نے اپنی تاریخ میں مدون کی ہیں،پس انہوں نے عمداً دروغ گو راویوں سے بہ کثرت روایات نقل کیں اور ان پر سکوت اختیار کیا، 
یہ انتہائی خطرناک معاملہ ہے جو بعد میں آنے والی بہت ساری نسلوں کی گمراہی کا سبب بنا، انھیں (طبری) چاہیے تھا کہ وہ ان دروغ گو رایوں کا بغیر ضرورت کے تذکرہ نہ کرتے، یا ان پر نقد کرتے اور ان کی روایات کی جانچ پڑتال کرتے، صرف ان کی اسانید کے ذکر پر اکتفا کر کے سکوت اختیار نہ کرتے۔ 
نقدِ روایات اس لیے ضروری تھا کہ تاریخِ طبری کا مطالعہ کرنے والوں میں غالب اکثریت ان لوگوں کی ہے جن میں اتنی علمی صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ ان روایات پر سند و متن کے اعتبار سے نقد کرسکیں،اگر اس سے استفادہ کرنے والے صرف حدیث، تاریخ و دیگر علوم میں متبحر ہوتے تو یہ طے شدہ بات تھی کہ وہ نقد و تمحیص کا عمل انجام دیتے۔ (6)

ڈاکٹر صاحب موصوف مزید لکھتے ہیں کہ
" اس معاملہ کو اس سے بھی زیادہ سنگین اس بات نے کردیا کہ طبری کے بعد آنے والے اکثر موٴرخین نے قرونِ ثلاثہ کے بارے میں ان سے بہ کثرت روایات نقل کی ہیں ، جیسا کہ ابن جوزی نے اپنی کتاب ”المنتظم“‘ میں، ابن الاثیر نے ”الکامل“ میں اور ابن کثیر نے ”البدایہ“ میں بغیر سند کے نقل کیا ہے، اور ان حضرات کا اس طرح بغیر سند کے روایات نقل کرنے سے ثقہ اور دروغ گو راویوں کی روایات خلط ملط ہوگئیں ہیں، بسا اوقات تاریخ طبری کی طرف مراجعت کے بغیر ان روایات میں تمیز مستحیل ہوجاتی ہے۔(7)


خود علامہ طبری کا اپنی تاریخ کے مقدمہ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب میں بغیر نقدو تمحیص کے مختلف فرقوں اور گروہوں کے راویوں کی روایات کو ان کی اسانید کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ ہم قارئین کے اطمینان قلبی کی خاطر علامہ طبری کی وہ پوری عربی عبارت پیش خدمت ہے، جس میں انہوں نے محض سند کے ساتھ بغیر نقد و تمحیص کے روایات ذکر کرنے کا اعتراف کیا ہے:

”فَمَا یَکُنْ فِيْ کِتَابِيْ ھَذا مِنْ خَبَرٍ ذَکَرْناہ عن بَعْضِ الماضِیْنَ مِمَّا یَسْتَنْکِرُہ قَارِیہِ، أو یَسْتَشْنَعُہ سَامِعُہ، مِنْ أَجَلِ أنَّہ لَمْ یَعْرِفْ لَہ وَجْھاً فِي الصِّحَّةِ، وَلاَ مَعْنًی فِي الْحَقِیْقَةِ، فَلِیُعْلَمْ أنَّہ لَمْ یُوٴْتِ فِيْ ذٰلِکَ مِنْ قَبْلِنَا، وَ إنَّمَا مِنْ قِبَلِ بَعْضِ نَاقِلِیْہِ إِلَیْنَا، وَأنّا إنَّما أدَّیْنَا ذلِکَ عَلی نَحْوِمَا أُدِّيَ إلَیْنَا“․(۲۷)

! کیا صرف سند کے ساتھ رطب و یابس، غث و سمین اور ثقہ و غیر معتبر ہر طرح کی روایات کا نقل محض کسی بھی ثقہ مصنف کے لیے معقول عذر بن سکتا ہے؟ کیا اس بنیاد پر ثقہ مصنف کی نقل کردہ ہر روایت کو قبول کیا جاسکتا ہے. ؟

حواشی :-
(1) میزان الاعتدال :۳/۴۹۹،لسان المیزان :۵/۱۰۰
(2) فوائدنافعہ:۱/۵۷۔۵۸،دار الکتاب لاہور
(3 ) معجم الأدباء :۶/۵۱۴
(4) ہزار سوال کا جواب ،ص:۷۹،مرحبا اکیڈمی
(5 ) موصوف نے جامعة الجزائر سے تاریخ اسلامی میں ڈاکٹریٹ کی ہوئی ہے۔
(6) مدرسة الکذابین في روایة التاریخ الإسلامي و تدوینہ: ۱/۶۷، ۶۸
(7 ) حوالہٴ سابق
________________________
Back to Table of Contents
فہرست پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں
Powered by Create your own unique website with customizable templates.