(تعارفِ کتاب - بقلم سالم فریادی (معمولی تبدیلیوں کے ساتھ
آج سے تقریبا گیارہ سال پہلے جب کتب بینی کا شوق اپنی چوٹی پر ہُوا کرتا تھا اس وقت زیر نظر کتاب "دلائل ہستی باری تعالی "کو پڑھا تھا اور مُطالعے کے بعد حسب عادت خُلاصے کے طور پر کتاب کے اہم نقاط دفتر پر لکھ لئے تھے ۔ کسی دہریہ اور لادین بندے سے پہلا تعارف 2000 میں ہوا تھا اتفاق سے کم عمری، کم علمی اور مطالعے کی کمی کے باوجود اس الحادی فکر سے متاثر بندے سے گفتگو میں اسے نظریہ توحید اور دلائل ہستی باری پر اُسے جس طرح مطمئن کرنے کا حق ہے مطمئن نا کر سکا تھا لیکن روایتی ایمان اتنی آسانی سے کہاں ہار مانتا ہے بقول شاعر یہ وہ نشہ نہیں جسے تُرشی اتار دے سو اس ملحد بندے سے خط و کتابت اور مُراسلت جاری رہی جوں جوں قافلہ عمر بڑھا علمی خوراک بھی بڑھی اس ملحد سے گفتگو جاری رہی یہاں تک کہ اب وہ صاحب پنج وقتہ نمازی بھی ہیں اور اکثر و بیشتر اوقات میں ماشاء اللہ تہجد کے پابند بھی ، جرات حق گوئی بھی ہے اور رزق حلال کا اہتمام بھی صدق مقالی بھی ہے اور توکل علی اللہ کی معراج بھی ۔ سچ یہ ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ فکر و نظر کی کایا پلٹتی ہے علم و دلائل کے ہتھوڑے اچھی اچھی منجمد اور متعصب اور متشدد فکر کے چٹان کا بُرادہ بنادیتے ہیں اس وقت جن کتابوں کے سہارے اور احسان نے مجھے ملحد سے گفتگو کے لئے مواد اور علمی پروٹین آمیز خوراک دی تھی اس کا نام ہے دلائل ہستی باری تعالی ہر انسان کی زندگی میں کچھ ایسی مُحسن کتابیں ہوتی ہیں کہ جن کے بار احسان سے وہ کبھی سُبک دوش نہیں ہوپاتا۔ میں سمجھتاہوں کہ جو افراد اس تجسس کی وادی میں سر گرداں ہیں کہ اس کائنات کا کوئی خالق ہے یا نہیں؟؟؟ اور اس پُر پیچ اور تہہ در تہہ بحث کو کسی منطقی انجام تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں ایسے مبتدی افراد کے لئے لئے یہ کتاب فکر و نظر کے بہت سارے بند دریچے کھولے گی یا کم از کم ان کی کسی ماوراء ہستی کی مخالفت کی شدت میں غایت درجے کی تخفیف کردے ۔ بس شرط ہے خالی ذہن ہوکر مثبت اور معروضی مطالعہ، پھر اس پر تنقیدی تجزیہ ۔ امید کہ سکون و اطمینان کے نسیم بہشت سے دل کی کلیاں چٹخ جائیں گی۔ وما ذلک علی اللہ بعزیز۔ شاید بات مبالغہ لگے لیکن بہت سارے مبالغے جب سچ کا روپ دھارکر سامنے آتے ہیں تو ہم بہت دیر تک صدماتی جھٹکے سے گو مگو کی حالت میں پہنچ جاتے ہیں میرا یہ دعوی ہے کہ اگر یہ کتاب آپ سنجیدگی سے سنجیدہ مجلس میں پڑھتے ہیں تو یقین کیجئے آپ کےشعبہ الہیات کے مطالعے میں کئی بکھری کڑیوں کا بندھن مل جائے گا۔ مجھے اس بات کی امید ہے کہ تین گھنٹے فلمیں میچیس اور سارا سارا دن واٹس ایپ اور ٹوئٹر اور فیس بوک یوز کرنے والی قوم کا ظرف اتنا گیا گزرا نہیں کہ سو صفحات سےکم صفحہ پر مشتمل کتاب کو پوری یک سُوئی، دِل جمعی سے اپنی مادری قومی تاریخی اردو زبان میں پڑھنے کی تکلیف نا برداشت کرسکے۔
More Books: Chinese - Dialogue an atheist and a Muslim professor among students (一个无神论教授和一名穆斯林学生 之间的对话) - Download
Books by Haroon Yahya:
Haroon Yahya (pen name) has written numerous books on evolution and its pitfalls. However, as he is not a biologist by education, certain shortcomings can be expected in his books. We, accordingly, cannot guarantee correctness of all the contents in the books below.
FATKEQESITE QE SOLLI DARVINIZMI Albanian Read / Download
The Evolution Deceit Haroon Yahya English Read / Download
Darwanism Refuted Haroon Yahya English Read / Download
The disaster Darwanism brought to humanity English Read / Download